انسان کی بڑھتی عمر کا اثر اس کی جسمانی صحت پربھی پڑتا ہے لیکن بالوں کا سفید ہونا عموماً آپکی عمر کے بڑھنے سے تعلق نہیں رکھتا۔

عمر کے بڑھنے کے ساتھ سفید ہوناایک قدرتی عمل ہے جو دنیا بھر میں ہر فرد کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ کے بال وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں تو یہ فکر کی بات ہے۔

بالوں کا سفید ہونا مختلف عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے جن میں عمر، طرز زندگی کے انتخاب، غذائی کمی، ماحولیاتی عوامل وغیرہ شامل ہیں۔

لیکن ہم کچھ گھریلو ٹوٹکوں سے اس پر قابو پا سکتے ہیں۔ ماہرین نے ان عوامل کا مطالعہ کیا ہے تاکہ آپ اپنے مسئلے کو سمجھ سکیں اور پھراس کے مطابق حل تلاش کرسکیں.

بالوں کو سفید ہونے سے کیسے روکا جاسکتا ہے

بالوں کو سفید ہونے سے مکمل طور پر روکنا مشکل ہے خاص طور پر اگر یہ بڑی حد تک جینیاتی اور عمر بڑھنے کی وجہ سےہوتا ہے۔

لیکن طرز زندگی میں تبدیلی سے اس سفیدی کے عمل کو سست کرنے یا بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد لی جا سکتی ہے۔

اپنے کھانوں میں ایسی غذا کا استعمال کریں جن میں مختلف قسم کے غذائی اجزاء شامل ہوں خاص طور پر وٹامنز اور معدنیات جیسے وٹامنز بی ، آئرن ، اور زنک جو بالوں کی صحت کے لیے اہم ہیں۔

بالوں کے فولیکلز کو اچھی طرح سے ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے مناسب مقدار میں پانی پیئیں۔

بالوں کو سفیدی سے روکنے کے لیے چند گھریلو طریقے یہاں آپ کے لیے موجود ہیں۔

ناریل کا تیل اور کڑی پتے

ناریل کا تیل فیٹی ایسڈ ز کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ کڑی پتوں میں وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

یہ بہترین امتزاج بالوں کو بڑھانے ،فولیکلز کی حفاظت کرنے ، اور بالوں کی صحت کو مکمل طور پر بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ناریل کا تیل گرم کریں اس میں مٹھی بھر کڑی پتے شامل کرلیں تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اسے اپنے بالوں میں لگائیں ۔ ایک گھنٹے لگا رہنے دیں پھر بال اچھی ظرح دھو لیں۔

پیاز کا رس

پیاز کا رس سلفر اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کے فولیکلزکے لئے بہترین ہوتا ہے۔

پیاز کا رس اچھی طرح نکال کر اسے اپنے سر کی جڑوں میں لگائیں۔ پھر کچھ دیر لگا رہنے کے بعد شیمپوکر لیں۔

مزید پڑھیں

اپنے روکھے گرتے بالوں کو نئی زندگی دیں

سفید بال اب نو پرابلم

سفید بالوں والے مردوں کو امراض قلب لاحق ہونے کا خطرہ: تحقیق

آپ غذائی سپلیمنٹ کی مدد سے بھی بالوں کے تیزی سے سفید ہونے کو روک سکتے ہیں۔

ہمیشہ بالوں کے ایسے اسٹائل بنانےسے پرہیز کریں جن میں کیمیکل اور ڈرائر کا استعمال ذیادہ ہو کیونکہ یہ بالوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور قبل از وقت آپ کے بالوں کوسفیدکر سکتے ہیں۔

اپنے بالوں کو ماحولیاتی اثرات سے بچائیں کیونکہ آلودگی اور الٹرا وائلٹ (یو وی) شعاعوں جیسے سخت ماحولیاتی عوامل کے خطرے آپ کے بالوں پر برا اثر ڈال سکتے ہیں اور وقت سے پہلے انکے رنگ کو ختم کرسکتے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.