اٹلی کی وزیراعظم اور مودی جی کی ’میلوڈی مومنٹ‘

Updated 02 Dec 2023
ارجیا میلونی کی نریندر مودی کے ساتھ ایک سیلفی — تصویر/  ایکس
ارجیا میلونی کی نریندر مودی کے ساتھ ایک سیلفی — تصویر/ ایکس

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے دبئی میں ہونے والے کوپ 28 ماحولیاتی سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی ہے۔

سیلفی کی خاص بات اس کا کیپشن ہے جو عموماً سوشل میڈیا پرنٹ کھٹ دوستوں یا شادی کے دعوت ناموں میں دُلہا دُلہن کے ناموں کے حروف کو ملا کر بنائے گئے ایک نئے لفظ پرمشتمل ہے۔

اٹلی کی خاتون وزیراعظم نے تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اور مودی جی کے بنام سے ’میلوڈی‘ کو تشکیل دے ڈالا۔

جارجیا نے کیپشن میں لکھا، ’ کوپ 28 میں اچھے دوست’، ساتھ ہی ہیش ٹیگ کے ساتھ انہوں نے لکھا ’#Melodi‘ جو دراصل انگریزی حروف تہجی میں جارجیامیلونی کے نام میں ’میلو‘ اور مودی جی کے نام کے’ ڈی’ سے لیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کو سراہتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

وزیر اعظم مودی نے برازیل کے صدر لوئیز اناسیو ڈی سلوا، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون، سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن اور مالدیپ کے صدر محمد موئزو سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جارجیا کے اس انداز کو بھی سراہ رہے ہیں، جنہوں نے اپنی تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے اس کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ دونوں اپنی اس عمر میں بھی دنیا کو متاثر کر رہے ہیں، جسے دیکھ کر لوگ دیوانے ہورہے ہیں۔

جارجیا نریندر مودی کی تصویر کو ایک صارف نے بہترین قرار دے دیا ہے۔

ایک بھارتی شہری کلدیب نے لکھا کہ یہ تصویرآج کے سارے ریکارڈ توڑ دے گی۔

More

Comments are closed on this story.