ایک زمانہ تھا جب بڑے چاؤ سے عید کارڈ خرید کر اپنے دلی جذبے کا اظہار عید مبارک بھیج کر کیا جاتا تھا۔ عید کارڈ کی خریداری اور انتخاب بھی عید کی تیاریوں میں شامل ہوتا تھا۔
لڑکیاں اپنی سہیلیوں کو عید کارڈ کے ساتھ چوڑیاں اور جیولری وغیرہ تحفتاً دیتیں، جبکہ لڑکے اپنے دوستوں میں عید کارڈ کے ساتھ رومال گھڑی اور دیگر لوازمات بھی دیا کرتے تھے۔
رشتہ دار ہوں یا دوست احباب ہر ایک کو عید کارڈ کے ساتھ مبارکباد دینا ایک اہم روایت سمجھی جاتی تھی۔ مگر اب یہ روایت تقریبا دم تور چکی ہے۔
سوشل میڈیا کی آمد اور مقبولیت کی وجہ سے عید کارڈ کے زریعے اپنی محبت اور خلوص کو اپنے چاہنے والے تک پہنچانے کا طریقہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔
اب صرف سادہ الفاظ سے لوگ خصوصا نوجوان نسل اپنے جذبات کا اظہار کر دینا کافی سمجھتی ہے۔
لیکن عید پر بھیجے جانے والے متن میں کیا لکھا جائے؟ یہ اب بھی بہت سے افراد کے لیے مشکل ہوتا ہے، جوعید کارڈ پر درج الفاط پوری کر دیتےتھے۔ اپنے پیاروں کو ان جملوں سے اپنی محبت اور خلوص پیش کریں۔
آپ کی اس مشکل کے حل کے لیےعید پر کہے جانے والےچند مخصوص روائتی جملے پیش خدمت ہیں۔
1
اس خوبصورت عید کی روشنی میں، آپ کی دل کی خواہشات پوری ہوں، آپ کو کامیابیوں کی راہ دکھائی دے اور آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے۔ عید مبارک
2
عید الفطر آپ کو تعاون کی قدر سمجھانے کا موقع فراہم کرتی ہے، آپ کو خدا کی رحمتوں کا احساس کرواتی ہے اور آپ کو نیکیوں کی راہ دکھائی دیتی ہے۔ عید مبارک
3
اس مبارک موقع پر آپ کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہیں۔ آپ کی زندگی میں مسرتیں ہمیشہ برقرار رہیں، آپ کو کامیابیوں کی فصل ملے، اور آپ کے دل کو محبت سے بھر دیا جائے۔ عید مبارک
تمام دوست احباب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔
4
آپ تمام ساتھیوں کو عید سعید عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کی ہر رات چاند رات اور ہر دن عید کا ہو ––اللہ پاک آپکی تمام مشکلات پریشانیاں اپنی قدرت سے آسانیوں اور خوشیوں میں تبدیل فرما دے۔
5
الله پوری مسلمہ کے لیے عید کو مبارک فرمائیں- الله تعالی ہم سب کے نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائیں۔
6
الله کرے ایسی کئی عیدیں آپ کو نصیب ہوں، خیر و برکت اور خوشیوں میں نہ آپ غریب ہوں۔ عید مبارک
7
آپ کے لیے دُعائیں نکلتی ہیں دل سے شب و روز دور رہتے ہوئے بھی آپ ہم سے قریب ہیں۔ عید مبارک
























