مشہور پاکستانی فلمی اداکارہ میرا اپنے منفرد انداز، بے شمار ہٹ فلموں ، ڈراموں ، بالی ووڈ میں اپنے کام اور ذاتی تنازعات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ اور وہ ہمیشہ ایسے انکشافات کرتی رہتی ہیں جو عوام کو حیران کر دیتے ہیں۔ میرا آج کل اپنے ڈرامے “امراو جان ادا کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

ثنا جاوید صحافیوں کے ویڈیو بنانے پر غصہ

اسی طرح فواد خان پاکستان کا ایک اور بڑا نام ہے۔ وہ اس وقت ملک کے بہت بڑے سپر اسٹار ہیں،جو نہ صرف پاکستان ، بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کام کر کے اپنی شناخت بنا چکے ہیں۔ فواد خان جلد ہی ”برزخ“ کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں واپسی کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ بالی وڈ کی کئی پروجیکٹوں میں بھی کام کرنے کو تیارہیں۔اوروہ ان پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ لیکن کیا وہ میرا جی کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں؟

حال ہی میں میرا کی اپنے ڈرامے ”امراو جان ادا“ کی تشہیر کے دوران جب یہ سوال کیا گیا کہ، کیا وہ فواد خان کے ساتھ کام کریں گی؟ انہوں نے کہا کہ وہ یقینی طور پر ان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ میرا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دونوں فلمی ستاروں کے ایک ساتھ کام کرنے کے بارے میں کئی فلم سازوں کے ساتھ بات ہو رہی ہے، لیکن ابھی تک کچھ فائنل نہیں ہوا ہے کیونکہ یہ بہرحآل ہدایت کاروں پر منحصر ہے۔

More

Comments are closed on this story.