سلینڈر استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے اکثر یہ جاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا اس میں گیس ہے بھی یا نہیں؟ یا پھر گیس کتنی رہ گئی ہے۔

اس کا پتہ لگانے کے لیے بہت سے افراد سلینڈر اٹھا کر چیک کرتے ہیں کہ اس میں کتنی گیس باقی رہ گئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، ایل این جی کے نرخ میں کمی

کچھ گھریلو صارفین سلینڈر میں باقاعدگی سے گیس بھرواتے ہیں مگر وہ اس حوالے سے کافی پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں کہ اس میں گیس کتنی رہ گئی ہے۔ اور پھر اسی مشکل کی وجہ سے ان کا وقت پر کھانا تیار کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

تو اس پریشانی سے نمنٹنے کیلئے کہ سلینڈر میں کتنی گیس بچی ہے، آیئے آپ کو طریقہ بتاتے ہیں۔

گیلے کپڑے سے سلینڈر میں گیس کا پہ لگائیں

سلینڈر میں کتنی گیس باقی رہ گئی ہے یہ جاننے کے لیے آپ گیلے کپڑے کی مدد لے سکتے ہیں۔

کرنا آپ نے یہ ہے کہ ایک کپڑا گیلا کریں اور اسے سلینڈر کے چاروں طرف لپیٹ دیں۔ کپڑا لپیٹنے کے بعد اسے چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ جب آپ چند منٹ بعد سلینڈر کے اوپر سے کپڑا ہٹائیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ سلینڈر کا کچھ حصہ خشک ہے جبکہ کچھ حصہ گیلا ہے۔

اس طریقے پر عمل کرنے کے بعد آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ سلینڈر کتنا خالی ہے۔ یعنی سلینڈر کا جو حصہ خشک ہے وہ خالی ہے اور وہیں جو حصہ گیلا ہے، تو اس کا سلینڈر میں اتنی گیس باقی ہے۔

More

Comments are closed on this story.