بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی پسندیدہ ڈش کا نام سامنے آگیا، جس کے بارے میں ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے انکشاف کیا ہے۔

خیال یہ جا رہا تھا کہ چونکہ مکیش امبانی ایک امیر ترین شخصیت ہیں تو وہ مہنگے ترین کھانوں کے بھی شوقین ہوں گے لیکن حقیقت آپ کو حیران کر دے گی۔

شاہ رخ خان نے مکیش امبانی کو 30 روپے کی کیا چیز دی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی اپنی بے پناہ دولت کے باوجود، سادگی اور روایت سے جڑی غذا کا استعمال کرتے ہیں۔

گجرات کے ایک قابل فخر رہائشی امبانی گھر کے پکے صحت بخش کھانوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس حوالے سے نیتا امبانی نے وارانسی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے شوہر کی پسندیدہ کھانے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے تھا کہ مکیش امبانی اپنی خوراک کو لے کر بہت ڈسپلن ہیں۔ وہ گھر کے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں اور ہفتے میں صرف ایک بار باہر کا کھانا کھاتے ہیں جبکہ ان کے پسندیدہ کھانوں میں روایتی گجراتی پکوان پنکی رائس (Panki Rice) شامل ہے، جو چاول کے آٹے سے تیار کی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکی ایک انوکھا ناشتہ ہے جس میں میتھی کے پتے اور ہلدی شامل ہوتی ہے، اور اسے کیلے کے پتوں کے درمیان رکھ کر پکایا جاتا ہے، جس سے ایک الگ قدرتی خوشبو آتی ہے۔

عام طور پر چٹنی اور اچار کے ساتھ پیش کیا جانے والا یہ ناشتہ نہ صرف ذائقہ دار ہے بلکہ صحت کے فوائد سے بھی بھرپور ہے۔

More

Comments are closed on this story.