عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے حال ہی میں دوسری شادی وکیل سے کی ہے، تاہم اب ان کے شوہر اور دانیہ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں دانیہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ دوائی کے سلسلے میں حکیم شہزاد کے پاس گئی تھیں، جہاں دلہے میاں سے دانیہ کے کیس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
دانیہ بتاتی ہیں کہ شہزاد کی شخصیت فیک نہیں ہے، وہ ایک اچھے دل کے انسان ہیں، جکہ عامر لیاقت حسین سے متعلق سوال پر دانیہ کا کہنا تھا کہ برا وقت اقور اچھا وقت یاد آتا ہے، مگر اس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔
ساتھ ہی رپورٹر کی جانبسے عامر لیاقت حسین کی جائیداد سے متعلق سوال کیا، تو دانیہ کا کہنا تھا کہ وہ عدالت فیصلہ کرے گی، میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ جبکہ شادی کے بعد بھی دانیہ کی جانبسے اپنا حق لینے کا اعادہ کیا۔
دانیہ شاہ کی گرفتاری پرعامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا ردعمل
جبکہ ویڈیو لیکس پر دانیہ نے جواب دیا ’نو کمنٹس‘، شادی کے موقع پر شوہر کی جانب سے دیے گئے تحائف پر دانیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے مجھے گاڑی تحفے میں دی ہے۔
شوہر نے 5 لاکھ روپے حق مہر دیا ہے، جبکہ گھر بھی دیا ہے، رپورٹر کی جانب سے حق مہر کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حق مہر میں گھر اور گاڑیاں بھی لکھوائی گئی ہیں۔ یہ سب کچھ میرے شوہر کی مرضی سے لکھوایا گیا ہے، میری کوئی ڈیمانڈ نہیں تھی۔
جبکہ سوشل میڈیا ٹرولنگ اور اپنے رشتے کے حوالے سے دانیہ نے کہا کہ میں نے نکاح کیا ہے کوئی جرم نہیں، سنت ادا کی ہے۔ ہر عورت کو مرد کا سہارا چاہیے ہوتا ہے، کافی سوچ سمجھ کر شہزاد کے پروپوزل پر نکاح کے لیے حامی بھری۔
دانیہ شاہ نکاح کے بعد منظر عام پر آگئی، ویڈیو وائرل
حکیم شہزاد بتاتے ہیں کہ دانیہ کی والدہ میرے پاس دوائی کے سلسلے میں آئی تھیں، جبکہ دانیہ کی والدہ کی دعوت پر ان کے گھر گئے، دانیہ کی حالت زار دیکھ کر اور کیس لڑ لڑ کر عدالتیں، وکیل دونوں ماں بیٹی کو کھا گئے تھے۔
دانیہ اور ان کی فیملی کی بھینسیں بھی بک گئی تھیں، اس صورتحال نے حکیم شہزاد کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ ساتھ ہی حیکم شہزاد کی جانب سے کہنا تھا کہ میری بیوی بے گناہ ہے، اس نے کوئی ویڈیو نہیں بنائی ہے۔
جبکہ حکیم شہزاد کا مزید بتانا تھا کہ نوکروں نے میرے گھر میں میری اور دانیہ کی ملاقات کی خبر دے دی، جس پر فیملی میں موجود کچھ لوگوں نے ٹارچر کرنا شروع کردیا، بات بگڑتی گئی۔ حکیم شہزاد نے دانیہ کو بتایا کہ تمہاری وجہ سے میں بدنام ہو رہا ہوں، مجھے غلط نظر سے دیکھ رہے ہیں، بہتر نہیں ہے کہ ہم نکاح کرلیں، ساتھ ہی حکیم نے بتایا کہ نکاح کا تذکرہ کرنا تھا اور دانیہ بھاگ گئی۔
نازیباں ویڈیو کیس: ڈاکٹرعامرلیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائرکردی
اس کے بعد میں نے بہت پاپڑ بیلے، مجھے دانیہ شاہ سے محبت ہوگئی تھی۔ ساتھ ہی حکیم صاحب نے بتایا کہ دانیہ میری چوتھی بیوی ہے، کہا کہ میں نے دانیا کو بتا دیا تھا کہ تم سے پہلے بھی میری 3 بیویاں اور ہیں۔ میں پراپرٹی والا بندا تھا، مگر دانیہ کے پاس جانے سے، میسج پر جواب موصول نہ ہونے پر، نیند نہ آنے پر مجھے کتنے پیروں سے تعویذ لینے پڑے، آپ جان نہیں سکتے۔
ایف آئی اے نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا
ساتھ ہی رپورٹر نے دانیہ سے تصدیق کے لیے پوچھا تو دانیہ کا کہنا تھا کہ یہ کال کرتے تھے تاہم میں کال موصول نہیں کرتی تھی، میں میسج کا جواب بھی نہیں دیتی تھی، میں کافی سوچ رہی تھی، ان کے حوالے سے۔
جبکہ دانیہ کے کردار کے حوالے سے حکیم کا کہنا تھا کہ میں نے دانیہ کو مثبت کردار کی خاتون پایا ہے، ان کے کردار پر میں یہی کہوں گا کہ ان سے زیادہ پاکیزہ خاتون میں نے دنیا میں نہیں دیکھی، میں دانیہ سے بے حد متاثر ہوا۔ حکیم شہزاد کے مطابق دانیہ کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے تمام وظائف کر ڈالے، نمازیں پڑھ ڈالیں، تمام پیروں کے پاس چلا گیا۔ ساتھ ہی بتایا کہ دانیہ کے رشتے کے لیے ان کی والدہ سے بھی رابطہ کیا۔
جس کے بعد 3 سے 4 ماہ بعد دانیہ نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ میرا ہاتھ پکڑ سکتے ہیں، مجھ سے نکاح کر سکتے ہیں، تاہم حکیم شہزاد کے لیے یہ جملہ بجلی بن کر گرا، ان کے مطابق وہ دانیہ سے چند دن افئیر چلانے آیا تھا، یہ میں کہاں پھنس گیا؟ حکیم نے بتایا کہ میں بھی سنی سنائی باتوں کو سن رہا تھا۔
دانیہ نے کہا کہ دم ہے تو نکاح کر کے دکھاؤ، جس کے بعد حکیم کو دانیہ کے حوالے سے واضح ہوا ہے جو کہ کچھ دنیا کہہ رہی ہے دانیہ اس سے بالکل ہٹ کر ہے۔
حکیم شہزاد کا بتانا تھا کہ نکاح میں ہر چیز دی دی ہے، اپنی پوری جائیداد دے دی ہے، گھر دے دیا ہے، تقریبا 60 لاکھ مالیت کی گاڑی دے دی ہے، 4 سونے کے سیٹ دے دیے ہیں، اور دانیہ کو کیا چاہیے؟ جس پر دانیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا نام دے دیا ہے، وہی بہت ہے۔
Comments are closed on this story.