راجکمار راو نے کامیڈین ذاکرخان کے نئے شو“ آپ کا اپنا ذاکر“ میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈانس ٹیچر سے لے کرممبئی میں اپنا گھر خریدنے تک کے ذاتی زندگی کے تجربات کو شیئر کیا۔
بالی وُڈ اداکار راجکمار راو ان دنوں اپنی آنے والی فلم“ استری ٹو“ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس کامیڈی فلم میں شردھا کپور ان کے مد مقابل کام کریں گی۔ اس فلم کے میوزک اور گانوں کو بھی کافی پسند کیا جا رہاہے۔ فی الحال دونوں ادا کار اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
سیف علی خان کی پہلی بیوی کس سابق کرکٹر کے ساتھ تعلقات میں تھی؟
راج کمار نے کامیڈین زاکر خان کے نئے شو ”آپ کا اپنا ذاکر“ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے سفر کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی ڈانس کرتا تھا او جب میں آٹھویں کلاس میں پڑھتا تھا تو ایک سات سال کے لڑکے کو ڈانس سیکھاتا تھا، میں سائیکل پر اس کے گھر جاتا تھا ، جب بجھے پہلی تنخواہ ملی تو میں بہت خوش تھا کیوں کہ اس وقت میری فیملی کے مالی حالات اچھے نہیں تھے۔
راج کمار نے شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ، جب کوئی شہر میں آتا ہے تو اپنے ذاتی گھر کا خواب ضرور دیکھتا ہے، جب ہم اپنے لیے کرائے کے گھر کی تلاش میں تھے تو بروکر نے ہمی ایک ایسا مکان دکھایا جو ہمارے بجٹ سے زیادہ تھا، اس نے ہمیضں دو تین اور سستے مکانات بھی دکھائے تھے۔ ہم نے اپنا گھر خریدنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
راج کمار نے کہا کہ اس واقعے سے کچھ دن پہلے میں شاہ رخ سے ملا تھا تو انہواں نے پوچھا کہ کیا میں اسے خریدنا چاہتا ہوں ،میں نے کہا ، نہیں، بجٹ سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ جب بھی اپنا گھر خریدنے کا فیصلہ کرو تو ہمیشہ ایسی چیز خریدو جو آپ کی طاقت سے باہر ہو۔ کیونکہ جب آپ ایسا کریں گے تو اوپر والا اپ کی مدد کرے گا اور آپ اسے حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ محںت کریں گے۔ تو میں نے ایک گھر خریدا اور اس خیال سے دوسرے گھربھی خرید لیے۔
Comments are closed on this story.