چٹنی اچار اور پاپڑ ہمارے روائتی دسترخوان کی جان ہیں، کھانا خواہ ہمارا پسندیدہ ہو یا نہ ہو اگر چٹنی ساتھ ہوتو بہت شوق سےکھالیا جاتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو ایسی ہی دو مزیدار کھانوں کی ترکیبیں پیش کر رہے ہیں۔
چٹنی کھانے کے ذائقوں کو الگ ہی رنگ دے دیتی ہے ،ہمارے روائتی کھانوں میں چٹنی ضرورشامل ہوتی ہے، ویسے تو چٹنی کئی طرح سے بنائی جا سکتی ہیں۔ لیکن ان میں سب سے زیادہ دھنیا کی چٹنی مشہور ہے۔
ہوم میڈ بادام دودھ کیسے بنایا جائے؟
لیکن بعض اوقات ایس اہوتا ہے کہ دیگر سبزیوں کی طرح دھنیے کی قیمتیں بھی بہت بڑھ جاتی ہیں۔ خصوصا تہواروں کے موقع پر دھنیے کی قیمتوں کو پر لگ جاتے ہیں۔
جب دھنیا مہنگا ہو تو آپ چٹنی کے مزیدار ذائقوں سے محروم نہ رہیں، بلکہ اس کی جگہ لوکی یا ٹماٹر اور لہسن کی مزیدار چٹنی بھی بنائی جا سکتی ہے۔ لوکی کے نام سے ہقینا آپ کو حیرت ہوگی ،لیکن اس کی چٹنی کا ذائقہ لاجواب ہوتا ہے۔ اگر اسےصحیح طریقے سے بنایا جائے۔
لوکی کی چٹنی
سب سے پہلے ایک فرائی پین میں چنے کی دال، ثابت لال مرچ، سفید زیرہ اور تل کو تیل میں فرائی کر لیں ۔ جب اس سے خوشبو آنے لگے تو اسے بھون ۔لیں اور بھوننے کے بعد نکال لیں۔
اب فرائی پین میں ایک چمچ تیل ڈال کر ثابت ہری مرچوں کو فرائی کر لیں۔ او ہری مرچوں کو درمیان سے کٹ لگا دیں۔
اب اس میں لوکی کے ٹکڑے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا ئیں۔ اور جب نرم ہو جائیں تو ٹماٹر اور نمک بھی شامل کر دیں۔
پکانے کے بعد اسے ایک طرف ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اور سب کو بلینڈ کر لیں
بلینڈ کرنے کے بعد اس میں سرسوں اور کڑی پتے بھی ڈال دیں۔
ٹماٹر اورلہسن کی چٹنی
ایکپ ین میں تیل کو گرم کر لیں ۔ اب صاف ٹماٹر کو درمیان سے آدھا کاٹ کر اسے بھی تیل میں شامل کر کےبھون لیں۔ اب پچوپ کی ہوئی پیا ز اور لہسن ڈال کر بھون لیں۔
جب اچھی طرح بھون جائے تو اسے چولہے سے ہٹا کرایک طرف ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔۔
ٹماٹر کا چھلکا الگ کر لیں۔ اور اسے بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ بلینڈ کرتے وقت اس میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ ، پسا ہوا دھنیا اور پسا ہوا زیرہ شامل کریں۔
سب کو اچھی طرح بلینڈ کرنے کے بعد سرو کریں ۔
اگر آپ کوتیز ذائقہ پسند ہے تو ٹماٹر کے ساتھ ہری مرچوں کو بھی بھونا جا سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.