بالی ووڈ کی فلمی اسکرین سے طویل عرصہ دور رہنے کے بعد معروف ادا کارہ زرین خان نے فلموں میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سوال وجواب کا سیشن رکھا ہوا تھا۔

احد اور رمشا بہترین آن اسکرین جوڑی قرار، ایوارڈ نے سجل کی یاد تازہ کردی

سیشن کے دوران ایک فالوور نے انہں مشورہ دیا کہ آپ کو مزید فلمیں کرنی چاہیے۔ ہم انتظار کر رہے ہیں۔

جس پر اداکارہ نے ۤصارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ واقعی مجھے لگتاہے کہ اس باروقفہ کچھ زیادہ ہی طویل ہوگیا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ آپ سب مجھے اگلے سال فلموں میں ضروردیکھیں گے۔

ایک اور صارف نے ان سے سوال کیا کہ آپ کسطرح کی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی؟

اداکارہ کا جواب تھا مجھے لگتا ہے کہ میں کوئی مزاحیہ یا ایکشن فلم میں کام کرنا چاہوں گی۔

ادا کارہ کا جواب اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ شاید انکی اگلی فلم کامیڈی یا ایکشن اور مار دھاڑسے بھر پور ہوگی۔

خیال رہے کہ زرین خان کی مشہور فلموں میں ویر اور ہاؤس فل 2 شامل ہیں۔

More

Comments are closed on this story.