سوناکشی سہنا اور ظہیر اقبال کا رشتہ ہر گذرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتا جارہاہے۔ جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی سے لگایا جا سکتا ہے۔ اورمخالفین کے اندازے سو فیصد ناکام ہوتے جارہے ہیں جنہوں نے ا نکی شادی کو ’لو جہاد‘ کا نام دینے کی کوشش کی۔

اس دوران ظہیر اقبال کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہےجس میں وہ سوناکشی سہنا کے ساتھ ایک ایسی حرکت کرتے ہیں جس پر سوناکشی کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے۔

سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنےشوہرظہیر اقبال کے ساتھ فلائٹ میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ آرام کرنے کے موڈ میں ہیں لیکن ظہیر اقبال انہیں پریشان کردیتے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں ظہیر اقبال سوناکشی کی طرف جھکتے ہیں اور ان کا ماسک کھینچ کر آنکھوں پرچڑھا دیتے ہیں۔ سوناکشی اس حرکت پر ناراض ہو جاتی ہے اور پھر زور زور سے ہنسنے لگتی ہے۔ اس کے بعد وہ اپنا ماسک صحیح جگہ پر لگاتی ہیں اور ظہیر کے کندھے پر تھپکی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کی حرکتوں پر تبصرہ بھی کیا کہ ’جب آپ کسی ایسے شخص سے شادی کرتے ہیں ، جو آپ کو پریشان کر کے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہو۔

سوناکشی سنہا نیلے اور سفید کرتے میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ انہوں نے ہلکے کم میک اپ کے ساتھ اپنے بال کھلے چھوڑ رکھے ہیں۔ جبکہ ظہیر نے سادہ سی بلیک ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

مداح سوناکشی سنہا کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی کیمسٹری کی تعریف کر رہے ہیں۔ ویڈیو پر لوگ دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ ان دنوں صرف آپ دونوں ہی مجھے خوش کر رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے ان کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ دونوں کی جوڑی بہت اچھی ہے۔

More

Comments are closed on this story.