امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں روم میں پوپ فرانسس کی تدفین میں شرکت کے بعد ایک مذاق کیا اور کہا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ وہ پوپ بنیں۔ ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا، ’میری پہلی ترجیح یہ ہوگی کہ میں پوپ بنوں۔‘
اسکے بعد ٹرمپ نے تھوڑا سنجیدہ ہو کر پوپ فرانسس کے بعد کے ممکنہ جانشینوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے نیو یارک کے آرچ بشپ کارڈنل ٹموتھی ڈولان کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ اس عہدے کے لیے ’بہت اچھے‘ ثابت ہو سکتے ہیں۔
’اب میں ملک ہی نہیں، دنیا بھی چلا رہا ہوں‘: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
ٹرمپ کے اس مذاق پر سینیٹر لِنڈسے گراہم بھی پیچھے نہ رہے اور ٹویٹر پر ایک مذاق کیا کہ وہ خوش ہیں کہ ٹرمپ پوپ بننے کے لیے تیار ہیں۔ گراہم نے کہا کہ پاپال کانکلیو (پوپ کے انتخاب کے لیے منتخب کارڈنلز) اور کیتھولک لوگ اس خیال پر کھلا ذہن رکھیں۔
ٹرمپ کی اس بات پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل آئے۔ ان کے حمایتیوں نے مذاق کو پسند کیا اور پوپ ڈونلڈ کے بارے میں میمز شیئر کیں۔
دوسری طرف، کچھ لوگوں نے ٹرمپ کے ذاتی معاملات پر سوال اٹھائے اور کہا کہ پوپ بننے کے لیے ان کی زندگی کا طرزغیرمناسب ہے۔
فیکٹ چیک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جھوٹ بے نقاب
یہ بات یاد رکھنے والی ہے کہ پوپ کے انتخاب کے لیے 135 کارڈنلز کا اجلاس ابھی باقی ہے، اور اس وقت تک کوئی واضح امیدوار سامنے نہیں آیا۔ لیکن، ٹرمپ کا مذاق سوشل میڈیا پر ایک بحث کا باعث بن گیا ہے۔