ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو بھی نیا یا سیکنڈ ہینڈ کپڑا خریدا جائے، اسے پہننے سے پہلے لازمی طور پر دھونا چاہیے ورنہ اس سے جلدی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

حال ہی میں ایک ٹک ٹاک صارف نے یہ بات بڑی تکلیف کے بعد سیکھی، جب اسے بغیر دھلے کپڑے پہننے پر جلد کا ایک وائرل انفیکشن ہو گیا۔

’ٹیمو‘ سے آرڈر غلط آگیا؟ چیزیں منگوانے کا بہترین طریقہ جانئے

جام پریس کے مطابق، مذکورہ ٹک ٹاکر نے اپنی وائرل ویڈیو میں بتایا کہ اسے مولسکم کانٹیجیوسم نامی بیماری لاحق ہو گئی، جس میں جلد پر چھوٹے چھوٹے ابھرے ہوئے دانے نکل آتے ہیں۔

اگرچہ یہ بیماری عام طور پر جنسی یا جلد سے جلد کے رابطے سے پھیلتی ہے، لیکن اس صارف کا ماننا ہے کہ اسے یہ مسئلہ سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کے باعث ہوا، جنہیں اس نے دھوئے بغیر پہن لیا تھا۔

کیا کائنات ایک دیوہیکل کمپیوٹر ہے؟ نئی تحقیق نے کششِ ثقل کو کمپیوٹر پروگرام قرار دے دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مفروضے میں صداقت ہو سکتی ہے۔ کارنیل یونیورسٹی کی ماہر فرانسس کوزن کے مطابق، کئی بار کپڑوں کو نرم کرنے، داغ روکنے یا نمی سے بچانے کے لیے کیمیکل لگا ہوتا ہے جو جلن یا الرجی کا باعث بن سکتا ہے۔

ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور ہزاروں نے تبصرے کیے۔

کچھ صارفین نے ہمدردی کا اظہار کیا، جب کہ کئی لوگ حیران ہوئے کہ کسی نے کپڑے دھوئے بغیر کیسے پہن لیے۔ ایک صارف نے لکھا: ”تم پہلے اپنے کپڑے کیوں نہیں دھوتے؟“

دوسرے نے کہا: “نیا خوف کھل گیا!“اور کسی نے طنزیہ انداز میں کہا: ”زیادہ حیرت اس بات پر ہوئی کہ کسی نے دھلے ہوئے کپڑے خریدے!“

ڈاکٹر چارلس پوزا، نیو یارک کے ایک مشہور ماہر جلد، نے بھی ٹک ٹاک پر کپڑے دھونے کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر فاسٹ فیشن برانڈز کے حوالے سے، جن میں استعمال شدہ کیمیکل جلد کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق صرف ”مولسکم“ ہی نہیں، بلکہ داد جیسی جلدی بیماریاں بھی بغیر دھلے کپڑوں، تولیوں یا بیڈ شیٹس سے پھیل سکتی ہیں، خاص طور پر اگر وہ کسی متاثرہ شخص نے استعمال کی ہوں۔

CDC (سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول) کے مطابق، اگر اسٹور میں کوئی شخص داد میں مبتلا ہو اور وہ کپڑے پہن کر واپس رکھ دے، اور آپ وہی کپڑے بغیر دھوئے پہن لیں، تو آپ بھی انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ واضح ہے، نیا ہو یا پرانا، ہر کپڑا پہننے سے پہلے دھونا نہ بھولیں۔ یہ ایک چھوٹی سی احتیاط ہے جو بڑی بیماری سے بچا سکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters