بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار جونی لیور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک مداح ان کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، اور وہ جونی لیور کی ہو بہوبالکل نقل اتار رہے ہیں۔
ویڈیو میں، جونی لیور کے سامنے ان کے ہمشکل نے بالکل ان کی طرح اداکاری کی ہے، جسے دیکھ کر خود جونی لیور بھی دنگ رہ گئے۔
ماں ہندو، شوہر مسلمان: بولی وُڈ کی پہلی ’آئٹم گرل‘ کون؟
ویڈیو میں اس مداح نے جونی لیور کی مشہور ہنسی، انداز اور مزاحیہ حرکتیں بالکل ویسے ہی نقل کیں جیسے جونی لیور اکثر اپنے مزاحیہ کرداروں میں کرتے ہیں۔
جونی لیور نے اس لمحے میں حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا، اور مداح کی نقل اتارنے پر مسکرا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔
ماں نے خوف کے وقت ’یا علی مدد‘ پڑھنے کی تلقین کی، مہیش بھٹ کا انکشاف
ایک صارف نے کہا: ”دونوں کے درمیان انیس بیس کا ہی فرق لگ رہا ہے، وہ بالکل جونی لیور کی طرح نظر آ رہا ہے۔“
ایک اور صارف نے کہا: ”یہ ویڈیو واقعی مزاحیہ ہے، جونی لیور کے ہمشکل کو دیکھ کر ایک لمحے کے لیے یقین نہیں آیا کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ خود جونی لیور ہیں۔“
جونی لیور کے مداح اس ویڈیو پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور اس لمحے کو ”کمال کی نقل“ قرار دے رہے ہیں۔
جونی لیور نے بھی اس ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو محبت بھرا پیغام دیا اور کہا کہ وہ اپنے مداحوں کی محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔