ہمارا کچن مختلف ذائقوں اور خوشبوؤں سے بھرے مصالحوں کا خزانہ ہوتا ہے، جن میں سے ہر ایک کا اپنا منفرد ذائقہ اور فائدہ ہوتا ہے۔ انہی میں ایک خاص اور منفرد مسالا ہے آمچور پاؤڈر یعنی خشک آم کا پاؤڈر جو اپنے کھٹے ذائقے کی بدولت مختلف پکوانوں کا ذائقہ نکھارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ پاؤڈر عام طور پر ہلکے بھورے رنگ کا ہوتا ہے اور نہ صرف کھانے کی رنگت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ پکوان کے ذائقے کو بھی بھرپور بناتا ہے۔ آمچور پاؤڈر کو اکثرکھانوں جیسے دال، سبزی، چٹنی اور سالن میں استعمال کیا جاتا ہے۔

چمکتی جلد، صحت مند ناخن اور گھنے بال: کیسٹر آئل پھر سے توجہ کا مرکز کیوں؟

اگرچہ پرانے وقتوں میں آمچور پاؤڈر گھر میں تیار کیا جاتا تھا۔ کچے آم دھوپ میں خشک کر کے۔ آج کل زیادہ تر لوگ بازار میں دستیاب ریڈی میڈ آمچور پاؤڈر استعمال کرتے ہیں۔ ہیاں ہم آپ کو آمچور پاؤڈر کے استعمال اور اسے ذخیرہ کرنےکے درست طریقے بتائیں گے۔

آمچور پاؤڈر عموماً ٹماٹر یا لیموں کے رس کا بہترین متبادل ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر جب تازہ اجزاء دستیاب نہ ہوں۔ یہ کھانوں میں قدرتی کھٹاس اور تازگی لاتا ہے اور مختلف پکوانوں کے ذائقے کو نکھارتا ہے۔

بنا محنت وزن گھٹانا ہے؟ تربوز کے شربت میں یہ ایک چیز شامل کرلیں

روزمرہ کھانا پکانے میں آمچور پاؤڈر کے چند عام اور مؤثر استعمال درج ذیل ہیں:

سبزیاں اور سالن

آمچور پاؤڈر کو پکوان کے اختتام پر شامل کریں تاکہ اس کا کھٹا ذائقہ برقرار رہے۔ یہ خشک سبزیوں اور گریوی والے سالنوں کے ساتھ خاص طور پر اچھا جاتا ہے۔

فلنگ والےپکوان

آمچور پاؤڈر اکثر سموسوں اور پراٹھوں کی فلنگ میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ انہیں ایک خوشگوار کھٹا ذائقہ دیا جا سکے۔

چھولے (چنے)

چنوں کو ابال کر مصالحے شامل کرنے کے بعد، ڈش کو مکمل کرنے سے پہلے آمچور پاؤڈر چھڑکنے سے ذائقہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

میرینیڈز

ٹِکا، کباب یا گرِل کی ہوئی اشیاء کے لیے آمچور پاؤڈر کو میرینیڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ ان میں ایک ہلکی تیزابیت اور چٹپٹا پن شامل ہو۔

پکوڑے

پکوڑوں کے بیٹر میں ایک چٹکی آمچور پاؤڈر ملانے سے ان کے ذائقے میں خوشگوار تبدیلی آتی ہے۔

دال

دال میں تھوڑی سی مقدار شامل کرنے سے اس کا ذائقہ تازگی بھرا ہوجاتا ہے۔

آمچور پاؤڈر کو ذخیرہ کرنے کے مؤثر طریقے: ذائقے اور تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم تجاویز

آمچور پاؤڈر کا ذائقہ اور خوشبو برقرار رکھنے کے لیے اسے درست طریقے سے ذخیرہ کرنا نہایت ضروری ہے۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ یہ پاؤڈر طویل عرصے تک تازہ رہے اور اس کی شیلف لائف بڑھے، تو درج ذیل تجاویز پر عمل کریں۔

ایئر ٹائٹ کنٹینر کا استعمال کریں

آمچور پاؤڈر کو ہمیشہ ہوا بند (ایئر ٹائٹ) کنٹینر میں محفوظ کریں تاکہ نمی اس پر اثر انداز نہ ہو سکے۔ نمی ذائقے کو متاثر کر سکتی ہے اور پاؤڈر کو خراب کر سکتی ہے۔

ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں

کنٹینر کو کسی ٹھنڈی، خشک اور تاریک جگہ پر رکھیں جیسے کہ کچن کیبنٹ یا الماری تاکہ یہ سورج کی روشنی اور گرمی سے محفوظ رہے۔

نمک کا استعمال

پاؤڈر کو برتن میں ڈالنے سے پہلے نیچے آدھا چائے کا چمچ نمک چھڑک دیں۔ نمک نمی جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور پاؤڈر کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

اگلی بار جب آپ کھانے میں آمچور پاؤڈر استعمال کریں، تو ان آسان اور مفید اسٹوریج تجاویز کو ضرور یاد رکھیں تاکہ یہ ورسٹائل مسالا آپ کو ہر بار بہترین ذائقہ دے سکے۔

More

Comments
1000 characters