بھارتی فلم انڈسٹری اورتمل فلموں کے سپر اسٹار اجیت کمار نئی دہلی سے پدما بھوشن ایوارڈ لے کر چینئی ایئرپورٹ پر پہنچے پرایک ناخوشگوارحادثے کا شکار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکار اجیت کمار جب دہلی سے واپس چنئی پہنچے تو ایئرپورٹ پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔
عرفان خان بیٹے سے کیوں ناراض تھے؟ بابل خان کا جذباتی انکشاف
اداکار کو اپنے درمیان پاکر جذبات میں بہتے ہوئے مداحوں کا ہجوم بے قابو ہوگیا۔ ہجوم میں دھکم پیل کے نتیجے میں اجیت کمار گر گئے جس کی وجہ سے ان کے پیر میں چوٹ لگ گئی۔
انہیں فزیوتھراپی کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور امکان ہے کہ وہ شام تک اسپتال سے فارغ ہو جائیں گے۔
شاہ رخ خان ’اوینجرز‘ کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار؟ مارول یونیورس میں انٹری کی خبریں
اجیت کمار بھارت کا تیسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ پدما بھوشن حاصل کرکےوطن واپس لوٹے تھے۔ یہ اعزاز انہیں ان کے فنی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
ایوارڈ کی تقریب میں ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ شلینی اور بچے بھی شریک تھے۔
اداکار حال ہی میں فلم گڈ، بیڈ، اگلی Good Bad Ugly میں نظر آئے تھے۔