کھانا گھر پہنچانے کا عمل انتہائی آسان ہوگیا ہے، بہت سے لوگ کھانا پارسل کروا کر گھر لے جاتے ہیں اور اسے کھا کر فریج میں رکھ دیتے ہیں، تاہم انہیں اپنا بچا ہوا کھانا فریج میں رکھنے خاص طور پر چاولوں سے متعلق کھانوں کے حوالے سے دوبارہ گرم کرنے میں محتاط رہنا چاہیے۔
ایک رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر، پکے ہوئے چاول ایک بیکٹیریا، باسیلس سیریس (Bacillus cereus) کا گڑھ بن سکتا ہے جو زہریلے ٹاکسن پیدا کرتا ہے۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی اسسٹنٹ ایملی ہووس نے بتایا کہ یہ بیکٹیریا ابتدائی کوکنگ کے عمل کے دوران جرثومے کی شکل میں زندہ رہتا ہے اور اگر چاول کمرے کے درجہ حرارت پر چھوڑ دیے جائیں، تو یہ ٹاکسن پیدا کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب آپ چاول دوبارہ گرم کرتے ہیں تو آپ صرف بیکٹیریا کی سبزیاتی خلیوں کو مار رہے ہوتے ہیں، لیکن ٹاکسن کو ختم نہیں کرتے۔
17 سال سے زمین میں چھپے پراسرار کیڑے واپس باہر آنے لگے
یہ ٹاکسن فوڈ پائزننگ کا سبب بن سکتے ہیں یا بعض صورتوں میں زیادہ سنگین صحت کے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، خاص طور پر اگر کوئی شخص کمزور مدافعتی نظام کا شکار ہو یا پھر حاملہ ہو۔
ماہرین کے مطابق چولہے پر یا مائیکروویو میں جب چاول یا کوئی بھی بچا ہوا کھانا دوبارہ گرم کیا جائے تو کھانے کا اندرونی درجہ حرارت کم از کم 165 ڈگری تک پہنچنا چاہیے۔ آپ فوڈ تھرمامیٹر استعمال کرکے چیک کر سکتے ہیں۔
کھانے میں آمچور پاوڈر کے استعمال کا درست طریقہ کیا ہے؟
ری ہیٹنگ (دوبارہ گرم کرنے کا عمل) کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اگرچہ یہ لذیذ لگتا ہے کہ کل کا ویڈکا پاستا مائیکروویو میں پلاسٹک کے کنٹینر میں دوبارہ گرم کیا جائے، تاہم ماہرین ایسا کرنے سے خبردار کرتے ہیں۔
ویلز اینڈ گوڈ کے مطابق ان کنٹینرز میں ایسے مواد ہو سکتے ہیں جو کیمیکلز جیسے مائیکروپلاسٹکس، فتالٹس یا بی پی اے کو کھانے میں شامل کر سکتے ہیں۔
شانیہ نائٹن، جو کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی کی انفیکشن پریکٹیشنر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، نے اس آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا، “جب یہ پلاسٹک گرم ہوتے ہیں، تو یہ ٹوٹ کر آپ کے کھانے میں نقصان دہ کیمیکلز چھوڑ سکتے ہیں۔
دماغ ’خود کو کھانا‘ کب شروع کرتا ہے؟ وجہ جانئے
انہوں نے مزید کہا، “جتنا زیادہ آپ کا کھانا گرم، چکنائی والا یا تیزابیت والا ہو تو اتنا ہی زیادہ امکان ہوتا ہے کہ یہ کیمیکلز آپ کے کھانے میں شامل ہو جائیں۔
امریکہ میں 32 فیصد افراد اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ بچا ہوا کھانا نظر سے ہٹ جانے کے بعد بھول جاتے ہیں، اس لیے کوشش کریں کہ اپنی بچی ہوئی پیزا کو فریج میں تین یا چار دن سے زیادہ نہ رکھیں، کیونکہ کھانا وہاں بھی خراب ہو سکتا ہے۔