پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نہ صرف اپنی فنی صلاحیتوں کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ وہ ایک باہمت خاتون بھی ہیں جنہوں نے زندگی کے کئی کٹھن مراحل کو ہمت اور صبر سے عبور کیا ہے۔
حال ہی میں وہ معروف میزبان حنا نیاز کے شو میں مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی، صحت، اور ذاتی تعلقات کے حوالے سے کئی اہم انکشافات کیے۔
’کبھی میں کبھی تم‘؟ کبھی نہیں! فہد مصطفیٰ کا دوٹوک اعلان
اسماء عباس نے بتایا کہ وہ کینسر سروائیور ہیں، اور اس بیماری کے دوران علاج کا مرحلہ نہایت تکلیف دہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی سرجری بھی ہو چکی ہے اور وہ ذیابطیس سمیت دیگر کئی بیماریوں کا روزانہ کی بنیاد پر مقابلہ کر رہی ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود، انہوں نے کبھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔
وہ کہتی ہیں کہ، ”میں نے اپنی بہن سنبل اور بھانجے شیری کو اس دنیا سے جاتے دیکھا، جب کہ وہ صحت مند تھے۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اسی لیے میں ہر حالت میں خوش رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔“
یمنی زیدی: پاکستان کی سپر اسٹار کیسے بنیں؟
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اسپتال بھی جانے سے پہلے میک اپ اور بلو ڈرائی کروا کر جاتی تھیں تاکہ خود کو بہتر محسوس کر سکیں۔
اسماء عباس نے اپنی بیٹی، اداکارہ زرا نور عباس کے ساتھ تعلق پر بھی کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ،”زرا مجھ سے بہت قریب ہے۔ روز فون کرتی ہے، ہر بات شیئر کرتی ہے۔ میں سوچتی ہوں کہ جب میں نہ رہوں تو وہ کیسے سنبھلے گی؟ اسی لیے چاہتی ہوں کہ ہم دونوں میں کچھ فاصلہ ہو تاکہ وہ میرے بغیر جینا سیکھ سکے۔“
یہ بیان سنتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کی جذباتی سوچ کو سراہا اور انہیں ایک سمجھدار ماں قرار دیا۔
اسماء عباس ایک ایسی فنکارہ ہیں جو نہ صرف خود ایک طویل فنی سفر طے کر چکی ہیں بلکہ ان کے خاندان کی تین نسلیں فن و ثقافت کی خدمت کر چکی ہیں۔ ان کے والد احمد بشیر، بہن بُشریٰ انصاری، اور بیٹی زرا نور عباس سبھی کا شوبز میں نمایاں کردار رہا ہے۔