بھارت کے سابق کرکٹر شیکھر دھون کی پُراسرار خاتون کے ساتھ تعلقات کی خبریں اب حقیقت بن گئی ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جو آئرلینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔
عامر خان 35 سال سے بیٹی سے متعلق کس پچھتاوے میں مبتلا ہیں؟
رپورٹس کے مطابق، چیمپئینز ٹرافی کے دوران شیکھر دھون اور سوفی شائن کی چند تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہوں نے خاصی توجہ حاصل کی۔
ایک پروگرام کے دوران جب اینکر نے شیکھر دھون سے پوچھا تھا کہ کیا ان کی کوئی گرل فرینڈ ہے، تو دھون نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی، لیکن خاتون کا نام لینے سے انکار کیا۔
عرفان خان بیٹے سے کیوں ناراض تھے؟ بابل خان کا جذباتی انکشاف
انہوں نے کہا،”کیمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے۔“
اس کے بعد کیمرہ ایک ایسی خاتون پر فوکس کرتا ہے جو چیمپئنز ٹرافی کے دوران شیکھر دھون کے ساتھ بیٹھی تھیں، اور وہ ہی خاتون تھیں جن کے ساتھ ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔
اب شیکھر دھون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سوفی شائن کے ساتھ ہیں اور تصویر میں سوفی کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے دل کا ایموجی بھی شیئر کیا، جس سے ان کے تعلقات کی مزید تصدیق ہوتی ہے۔
سوفی شائن نے اپنی انسٹاگرام فیڈ پر شیکھر کے ساتھ ایک پیاری ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں دونوں مل کر ایک مزاحیہ ڈائیلاگ پر لب سِنک کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس ویڈیو میں سوفی نے ایک ہلکے گلابی رنگ کا سوٹ پہنا تھا، جبکہ شکھر دھون پٹھانی کرتا اور دوشالہ پہنے ہوئے تھے۔
دوسری طرف، شیکھر دھون نے اکتوبر 2023 میں اپنی سابقہ بیوی عائشہ مکھرجی سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ ان کے ایک بیٹے زوراور ہیں، جن کے ساتھ وہ اکثر وقت گزارتے نظر آتے ہیں۔
شیکھر دھون کی زندگی میں یہ نئی تبدیلی ان کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ موضوع بن چکی ہے، اور ان کی ذاتی زندگی کی مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔