جیسے ہی سورج نے اپنا رنگ دکھانا شروع کیا ہے، لوگ ٹھنڈک بخش اورلیکویڈ غذاؤں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں تربوز گرمیوں کی فہرست میں سب سے آگے نظر آتا ہے۔
تقریباً 92 فیصد پانی پر مشتمل یہ رسیلا پھل نہ صرف پیاس بجھاتا ہے بلکہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔
کیا ٹھنڈا پانی پینا وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے؟
تربوز کو ایک ہی وقت میں پھل اور سبزی تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ اس کا تعلق ککربیٹیسیا خاندان سے ہے جس میں کھیرا، کدو اور اسکواش بھی شامل ہیں۔
تربوز میں وٹامن سی، اے، بی6 کے ساتھ پوٹاشیم، لائکوپین اور سائٹرولین جیسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں، جو جسمانی صحت اور خوبصورتی کے لیے نہایت مفید ہیں۔ اس کے فائبر کی مقدار اسے وزن کم کرنے والوں کے لیے بھی بہترین بناتی ہے۔
گرمیوں میں زیادہ گنے کا شربت پینا کتنا خطرناک ہے؟
تاہم، اگر اسے حد سے زیادہ کھا لیا جائے تو یہ صحت پر منفی اثرات بھی ڈال سکتا ہے۔
زیادہ تربوز کھانے کے ممکنہ نقصانات
ہاضمے کے مسائل
تربوز میں فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، مگر اس کا زیادہ استعمال قبض کے بجائے دست، پیٹ پھولنے، اور گیس جیسے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ اس میں موجود سوربیٹول اور لائکوپین نظامِ ہضم پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
بلڈ شوگر میں اضافہ
اگر آپ ذیابطیس کے مریض ہیں، تو زیادہ تربوز کھانا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کا گلائسیمک انڈیکس 72 ہے، جو کہ شوگر لیول بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔
جگر کی سوزش کا خطرہ
تربوز میں موجود لائکوپین الکوحل کے ساتھ مل کر جگر میں سوزش کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے الکوحل استعمال کرنے والے افراد کو زیادہ تربوز کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
پانی کی زیادتی (Water Intoxication)
تربوز کا زیادہ استعمال جسم میں پانی کی زیادتی یعنی اوور ہائیڈریشن کا باعث بن سکتا ہے، جو سوڈیم کی سطح کم کر دیتا ہے۔ اس سے جسم میں سوجن، تھکن اور گردوں کی کمزوری جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
دل کے امراض کا خطرہ
تربوز میں پوٹاشیم کی مقدار کافی ہوتی ہے جو دل کے لیے مفید ہے، لیکن اس کا حد سے زیادہ استعمال دل کی دھڑکن بے ترتیب، نبض کی کمزوری جیسے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
روزانہ تربوز کی کتنی مقدار ہونی چاہیے؟
ماہرین غذائیت کے مطابق، 100 گرام تربوز میں تقریباً 30 کیلوریز اور 6 گرام چینی ہوتی ہے۔ اگر آپ 500 گرام تربوز کھا لیں تو یہ 150 کیلوریز اور 30 گرام چینی کے برابر ہو گا۔ جبکہ ایک عام شخص کے لیے روزانہ 100 سے 150 گرام چینی کا استعمال مناسب سمجھا جاتا ہے۔
تربوز واقعی گرمیوں کا بہترین تحفہ ہے، مگر جیسا کہ کہا جاتا ہے ”کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہے“ چاہے وہ صحت بخش تربوز ہی کیوں نہ ہو۔ اگر اسے مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ آپ کو صحت مند اور ہائیڈریٹ رکھے گا۔