کپور خاندان کی چوتھی نسل بالآخر فلمی دنیا میں قدم رکھنے جا رہی ہے۔

ردھما کپور سہنی، جو ماضی میں نیٹ فلیکس کے مقبول ریئلٹی شو The Fabulous Lives of Bollywood Wives میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، اب باقاعدہ طور پر بولی وُڈ فلم میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

ردھما، بالی وُڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور کی بہن اور نیتو کپور اور مرحوم رشی کپور کی بیٹی ہیں۔ اب وہ بھی اپنے خاندان کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہی ہیں۔

”گھر میں مجھے کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، میں مذاق بن چکا ہوں“

فلم کے حوالے سے مکمل تفصیلات تو فی الحال منظرِ عام پر نہیں آئیں، لیکن ردھما نے تصدیق کی ہے کہ وہ پہاڑی علاقے میں شوٹنگ کر رہی ہیں، جو جون تک جاری رہے گی۔ ان کی والدہ نیتو کپور بھی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ موجود ہیں، جس سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی فلم کا حصہ ہیں۔

مزید یہ کہ معروف کامیڈین اور اداکار کپل شرما کی فلم میں شمولیت کی افواہیں بھی زیرِ گردش ہیں، تاہم اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔

بھارتی اداکارہ کا جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کا اعتراف

اپنے زیورات کے برانڈ آر جیولری کی کریئیٹو ڈائریکٹر کے طور پر کامیاب کیریئر بنانے والی ردھما نے کہا کہ انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا۔

”یہ سب کچھ غیر متوقع تھا، جب آفر آئی، تو میں نے سکرپٹ سنی اور فوراً ہاں کر دی،“ انہوں نے بتایا۔

ردھما کا کہنا ہے کہ ان کا پورا خاندان ان کے اس فیصلے پر بے حد خوش اور سپورٹیو ہے۔ وہ اپنی والدہ کے ساتھ روزانہ ڈائیلاگز کی ریہرسل کر رہی ہیں، جبکہ ان کی بیٹی سمارا بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں ان سے ملاقات کے لیے آنے والی ہے۔

ماضی میں نیتو کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ردھما بچپن سے ہی اداکاری میں دلچسپی رکھتی تھیں، لیکن انہوں نے اپنے والد کی خواہشات کو مقدم رکھتے ہوئے اداکاری سے دوری اختیار کی۔

”رشی جی اپنی بیٹی کے لیے بہت حساس تھے، اس لیے ردھما نے ان کی خوشی کے لیے اداکاری کو ترک کر دیا اور لندن جا کر فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی،“ نیتو کپور نے رشی کپور کی سوانح عمری ”کھلم کھلا“ میں لکھا۔

ردھما کپور کا فلمی آغاز نہ صرف کپور خاندان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، بلکہ شائقین کے لیے بھی تجسس سے بھرپور ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکاری کی دنیا میں ان کا پہلا قدم کیسا ثابت ہوتا ہے۔

More

Comments
1000 characters