واٹس ایپ، جو میٹا کے زیرِ انتظام دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپس میں شمار ہوتی ہے، اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل نئی اپ ڈیٹس پر کام کر رہی ہے۔ اب ایک بڑی اور خوش آئند تبدیلی واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے متوقع ہے، جو ان کی روزمرہ رابطہ کاری کو مزید سہل بنا دے گی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، واٹس ایپ اپنے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت یہ سہولت صرف موبائل ایپ اور مخصوص ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز تک محدود ہے، جس کے باعث ویب صارفین کو کالز کرنے کے لیے اپنے موبائل فون پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
واٹس ایپ کا صارفین کے لیے اب تک کا دلچسپ فیچر لانے کا امکان
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ’ویب بیٹا انفو‘ کے مطابق، یہ نیا فیچر واٹس ایپ ویب کے تازہ ترین ورژن میں شامل کیا جا سکتا ہے، اور فی الحال اس پر کام جاری ہے۔ اگرچہ فیچر کے باضابطہ اجراء کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امید ہے کہ یہ جلد ہی عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین Chrome، Safari اور Edge جیسے براؤزرز کے ذریعے براہِ راست انفرادی یا گروپ وائس اور ویڈیو کالز کر سکیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ Windows اور macOS صارفین کو اب واٹس ایپ کی علیحدہ ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔
نیا واٹس ایپ فراڈ: تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون ہیک اور بینک اکاؤنٹ خالی ہونے کی حقیقت کیا؟
یاد رہے کہ واٹس ایپ نے پہلی بار 2021 میں اپنے ڈیسک ٹاپ کالنگ فیچر کا آغاز کیا تھا، جو محدود صارفین تک دستیاب تھا۔ تاہم اب یہ نیا قدم صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو روزمرہ کام کے دوران براؤزر کے ذریعے ہی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔