سال رواں کی ایسکوائرس رِچ لسٹ میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار قرار دے دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں ٹاپ 10 میں ایک ہی بھارتی اداکار ہیں جبکہ دیگر کا تعلق امریکا اور برطانیہ سے ہے۔

مذکورہ فہرست میں شامل اداکار صرف اپنے فلمی معاوضوں پر انحصار نہیں کرتے بلکہ وہ مختلف کاروبار کے مالک بھی ہیں۔

شاہ رخ خان نے اس حوالے سے 6 معروف ترین اداکاروں کو پیچھے چھوڑا ہے۔ جانیے فہرست کے اعتبار سے کس اداکار کا کون سا نمبر ہے اور ان کے اثاثوں کی کل مالیت کیا ہے۔

جیکی چین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 557 اعشاریہ 09 ملین ڈالر ہے۔

ٹام ہینکس 571 اعشاریہ 94 ڈالر کے ساتھ 9ویں، جیک نکلسن 590 ملین ڈالر کے ساتھ 8ویں، بریڈ پٹ 594 اعشاریہ 23 ملین ڈالر کے ساتھ 7ویں، رابرٹ ڈی نیرو 735 اعشاریہ 35 ملین ڈالر کے ساتھ چھٹے، جارج کلونی 742 اعشاریہ 8 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر ہیں۔

شاہ رخ خان کا اس فہرست میں نمبر چوتھا ہے اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 876 اعشاریہ 5 ملین ڈالر ہے۔

تیسرے نمبر پر ںام کروز اور دوسرے نمبر پر ڈووین جانز ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت بالترتیب 891 ملین ڈالر اور ایک ارب 19 کروڑ ڈالر ہے۔

امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں پہلا نمبر آرنلڈ شوارزنیگر ہیں جن کے اثاثوں کی کل مالیت ایک ارب 49 کروڑ ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 1989 میں ڈی ڈی نیشنل پر نشر ہونے والی ٹی وی سیریز فوجی سے کیا، وہاں سے وہ تیزی سے شہرت کی طرف بڑھے اور بالی وڈ کے سب سے بڑے سپر اسٹارز میں سے ایک بن گئے۔

More

Comments
1000 characters