بھارتی ریاست اُتراکھنڈ کے شہر ریشیکیش میں ایک آوارہ بیل نے سڑک کنارے کھڑی اسکوٹی ایکشن ہیرو کے انداز میں لے اُڑا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی، دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیل اسکوٹی کو پہلے سر سے دھکیلتا ہے، پھر اسے سڑک پر تھوڑا آگے گھسیٹتا ہے، جیسے کوئی ناتجربہ کار ڈرائیور پہلا ٹیسٹ دے رہا ہو۔ تھوڑی دیر بعد بیل اسکوٹی سے دلچسپی کھو کر آگے بڑھ جاتا ہے، لیکن تب تک انٹرنیٹ پر ”بیل ڈرائیور“ چھا چکا تھا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی مزاحیہ تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔

ایک صارف نے لکھا، ’بھائی صرف ٹیسٹ رائیڈ کرنا چاہتا تھا!‘

دوسرے نے ہنستے ہوئے کہا، ’اس نے تو اسکوٹی کو اسکیٹ بورڈ بنا دیا!‘

جبکہ ایک نے دلچسپ سوال اٹھایا، ’غیر سی سی ٹی وی کے انشورنس کمپنی کو یہ کیسے سمجھایا جائے؟‘

ایک اور نے چٹکی لی، ’کیا اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے؟ پہلے امتحان پاس کرے، پھر سڑک پر نکلے!‘

اس منفرد واقعے نے ثابت کر دیا کہ دنیا میں کچھ بھی ہو سکتا ہے—چاہے وہ بیل کا اسکوٹی پر ”سفر“ ہی کیوں نہ ہو!

More

Comments
1000 characters