بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان، جو دنیا بھر میں اپنی فلموں، جادوئی شخصیت اور ناقابلِ فراموش کرداروں کے باعث جانے جاتے ہیں، حال ہی میں اپنی حقیقی زندگی کے بارے میں ایسا انکشاف کر بیٹھے کہ مداح دنگ رہ گئے۔
ممبئی میں منعقد ہونے والے ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (WAVES) کے پہلے ایڈیشن میں شاہ رخ خان نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور فلم ساز کرن جوہر کے ہمراہ گفتگو کی۔
”گھر میں مجھے کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، میں مذاق بن چکا ہوں“ شاہ رخ خان
اس موقع پر جب کرن جوہر نے سوال کیا کہ ”منت“ جیسی عظیم الشان حویلی میں کیمرے سے دور ان کی زندگی کیسی ہوتی ہے، تو شاہ رخ خان نے نہایت سادگی سے جواب دیا،
”میرے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ میں عام طور پر زیادہ کچھ نہیں کرتا۔ میرے والد کہا کرتے تھے کہ ’جو کچھ نہیں کرتے، وہی کمال کرتے ہیں‘۔“
انہوں نے بتایا کہ وہ گھر کے چھوٹے موٹے کام کرتے ہیں، صفائی میں ہاتھ بٹاتے ہیں، بیٹے ابرام کی پڑھائی اور آئی پیڈ کی اپڈیٹس میں مدد کرتے ہیں، اور حد سے زیادہ سوچنے یا کام کرنے سے بچتے ہیں۔
دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں شاہ رخ خان کا نمبر کونسا؟
شاہ رخ خان نے مزید کہا،
”ایمانداری سے کہوں تو جب کام نہیں کر رہا ہوتا، تو کچھ نہیں کرتا۔ صرف ’می ٹائم‘ لیتا ہوں، اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتا ہوں، اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارتا ہوں۔“
کرن جوہر، جو شاہ رخ کے قریبی دوست بھی ہیں، نے ہنستے ہوئے چٹکی لی کہ ”مجھے نہیں لگتا تم گھر کی صفائی کرتے ہو، البتہ تمہارے ساتھ بیٹھی دیپیکا ہمیشہ صفائی کرتی رہتی ہے!“
جس پر شاہ رخ خان نے اپنا مزاحیہ پہلو ظاہر کرتے ہوئے فوراً کہا،
”ہاں، اور میں کبھی کبھار اسے کہتا ہوں، کہ میرے گھر بھی آ کر صفائی کر دو!“
یہ بات سن کر دیپیکا پڈوکون بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئیں، اور ماحول قہقہوں سے گونج اٹھا۔
شاہ رخ خان، جو گوری خان کے شوہر اور تین بچوں آریان، سوہانا اور ابرام کے والد ہیں، نے اسی گفتگو میں اپنی فیملی کے ساتھ گہرے تعلق کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ستاروں کے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ وہ کامیابی کی چوٹی پر تنہا ہوتے ہیں، کیونکہ ان کے بچے انہیں کبھی اکیلا محسوس نہیں ہونے دیتے۔
اپنے مزاحیہ انداز میں شاہ رخ نے بتایا کہ ان کے بچے انہیں اتنا ”مزاحیہ“ سمجھتے ہیں کہ جب وہ ڈانٹتے یا نظم و ضبط سکھانے کی کوشش کرتے ہیں تو سب ہنسنے لگتے ہیں اور یوں وہ خود مانتے ہیں، ”میں اپنے گھر میں ایک مذاق ہوں۔“