بریانی ایک پسندیدہ ڈش سمجھی جاتی ہے جس کی بے شمار علاقائی اقسام موجود ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی کینگرو بریانی کے بارے میں سنا ہے؟
حال ہی میں کینگرو کے گوشت سے تیار کی گئی جنوبی ہندوستانی طرز کی بریانی کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔
گرمیوں کا محبوب پھل تربوز، فائدے بے شمار مگر احتیاط لازم
یہ ویڈیو کھانا پکانے کے معروف مواد تخلیق کار، نپن لیانا پاتھیرانا نے شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ کینگرو کا گوشت پتلا اور ”گیمی“ ہوتا ہے، اس لیے اسے نرمی سے پکانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
گوشت کو ہلدی، کالی مرچ اور نمک سے میرینیٹ کیا گیا، جس کے بعد اسے مصالحے دار گریوی میں شامل کر کے دم پر پکایا گیا۔
کیا ٹھنڈا پانی پینا وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے؟
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ وہ گھی اور ادرک کے تیل میں دار چینی، الائچی، تیزپات، پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، ٹماٹر، دہی اور مختلف مصالحے شامل کرتے ہیں۔
آخر میں چاول ڈال کر ڈش کو تقریباً ایک گھنٹے تک ہلکی آنچ پر دم دیا جاتا ہے۔ تیار ہونے کے بعد اسے ہرے دھنیے سے گارنش کیا گیا۔
یہ نایاب ترکیب انسٹاگرام پر 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ تبصرے کے حصے میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔
کچھ افراد نے اس ”فیوژن بریانی“ کو آزمانے میں دلچسپی ظاہر کی، جب کہ دیگر نے حیرانی کا اظہار کیا یا اعتراض بھی کیا۔
چند نمایاں تبصرے یوں تھے،
”واہ شیف! کیا کامبو ہے!“
”پتا نہیں تھا کہ کینگرو بریانی بھی کوئی آپشن ہو سکتا ہے!“
”میرے فریج میں کینگرو کا ایک بڑا ٹکڑا رکھا ہے، اب سمجھ آ گیا کیا کرنا ہے!“
”آگے کیا ہے؟ شارک بریانی؟“
ایک صارف کے گوشت کی نرمی سے متعلق سوال پر، شیف نے وضاحت کی کہ ٹماٹر، دہی اور آہستہ پکانے کے عمل سے گوشت نرم ہو جاتا ہے۔
یہ منفرد بریانی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، اور کچھ صارفین کے لیے یہ تجربہ کرنے جیسا چیلنج ہے، تو کچھ کے لیے حیرانی کا باعث۔