پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی ملی ہے۔

ان کی تازہ ترین دستاویزی فلم “”ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار“ کو ایمی ایوارڈ کی بہترین تاریخی ڈاکیومنٹری کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

اسماء عباس ، زارا نور سے کیوں دور رہنا چاہتی ہیں؟ وجہ بتادی

یہ محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈز میں چوتھی نامزدگی ہے۔ یاد رہے کہ وہ 2023 میں پرائم ٹائم ایمی کے لیے نامزد ہونے والے پہلے پاکستانی تھے، جس کے ذریعے انہوں نے پاکستان کے لیے نئی تاریخ رقم کی تھی۔

اپنی اس تازہ کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد علی نقوی نے کہا کہ ایمی جیسا معتبر ایوارڈ ایک بار پھر ان کے کام کو سراہ رہا ہے، اور یہ اعزاز ان کے لیے فخر کا باعث ہے۔

یمنی زیدی: پاکستان کی سپر اسٹار کیسے بنیں؟

ان کا کہنا تھا، ”عالمی سطح پر ایسی کہانیاں سنانا جو سرحدوں سے ماورا ہوں، ایک بڑی ذمہ داری ہے جسے میں سنجیدگی سے لیتا ہوں۔“

یاد رہے کہ ایمی ایوارڈز کو ٹیلی ویژن کی دنیا میں وہی مقام حاصل ہے جو فلمی صنعت میں آسکر اور موسیقی میں گریمی ایوارڈز کو حاصل ہے۔

More

Comments
1000 characters