بچوں کاپاؤں کی انگلیوں یا پنجوں پر چلنا اکثر اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب وہ چلنا سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ یہ ایک عارضی رویہ ہو سکتا ہے جو عموماً تین سال کی عمر تک ختم ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ کا بچہ تین سال کی عمر کے بعد بھی پنجوں کے بل چل رہا ہے، تو یہ آٹزم یا کسی اور سنگین حالت کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

بچوں کا پاؤں کی انگلیوں پر چلنا وہ حالت ہے جب بچہ صرف اپنے پیروں کے پنجوں پرچلتا ہے اور ایڑیاں زمین پر نہیں لگتیں۔ یہ رویہ ابتدائی مراحل میں معمولی ہو سکتا ہے، لیکن اگر یہ تین سال کی عمر کے بعد بھی جاری رہے، تو والدین کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر پراتھنا کرمبائیہ کے مطابق، جوکہ پیڈیاٹریشین ہیں، ’آٹزم اور پنجوں پر چلنے کے درمیان ایک تعلق ہو سکتا ہے۔ آٹزم میں مبتلا بچوں میں ٹوو واکنگ کی شرح 20 فیصد سے 45 فیصد تک ہو سکتی ہے، جب کہ عام طور پر بڑھتے ہوئے بچوں میں یہ شرح صرف 4.5 فیصد ہے۔‘

کراچی: ٹم ٹم روبوٹ آٹزم سے متاثرہ بچوں کا دوست

آٹزم اور ٹوے واکنگ کے درمیان تعلق

آٹزم ایک نیورولوجیکل حالت ہے جو ایک شخص کی کمیونیکیشن، سیکھنے اور دوسروں کے ساتھ تعلقات بنانے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔ آٹزم کے شکار بچے غیر معمولی رویے، سماجی تعلقات میں مشکلات اور معمولات کی ترجیح دکھا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر کرمبائیہ کے مطابق، پینجوں پر چلنے کا ایک اہم سبب بچوں کا حسّی ردعمل ہو سکتا ہے۔ بعض بچے پاؤں کی ایڑیوں کا زمین پر لگنا غیر آرام دہ محسوس کرتے ہیں یا وہ صرف پاؤں کے پنجوں پر چلنے کا احساس پسند کرتے ہیں۔ یہ حسّی ردعمل کی زیادتی (ہائپر سینسٹیوٹی) یا کمی (ہائپو سینسٹیوٹی) کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

آٹزم میں پنجوں پر چلنے کا علاج

پینجوں پر چلنے کا علاج جلدی شروع کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ بچوں کے پاؤں کی ساخت اور توازن میں مسئلے سے بچا جا سکے۔ ڈاکٹری مشورے اور تھراپی کے ذریعے بچوں کو اس رویے سے چھٹکارا دلایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر کرمبائیہ کے مطابق، ’حسی مسائل کی وجہ سے پاؤں کی انگلیوں پر چلنے والے بچوں کو نرم سطحوں پر چلنے اور حسی کھیلوں میں مشغول ہونے سے مدد مل سکتی ہے تاکہ وہ ایڑیاں زمین پر لگانے میں زیادہ آرام دہ محسوس کریں۔‘

تین لاعلاج بیماریوں کو ٹھیک کرنے کا ایک واحد طریقہ

اس کے علاوہ، فزیکل تھراپی بھی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے پٹھوں کی مضبوطی اور چلنے کے طریقے میں بہتری آتی ہے۔ بعض بچوں کے لیے خصوصی برسلز یا کاسٹ تجویز کی جا سکتی ہیں تاکہ آہستہ آہستہ ان کی چلنے کی عادت درست کی جا سکے۔

اگر آپ کا بچہ تین سال کی عمر کے بعد بھی پاؤں کی انگلیوں پر چل رہا ہے، تو فوراً اپنے پیڈیاٹرک یا ڈیولپمنٹل اسپیشلسٹ سے مشورہ کریں تاکہ جلد از جلد اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔ جلدی مداخلت کرنے سے بچوں کی موبیلیٹی، خود مختاری اور زندگی کے معیار میں بہتری آ سکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters