معروف اداکار عرفان خان کے صاحبزادے بابل خان ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، اور اس بار وجہ بنی ہے ان کی ایک جذباتی ویڈیو، جس میں وہ زاروقطار روتے ہوئے نظر آئے اور بالی ووڈ انڈسٹری سمیت چند مشہور شخصیات پر کھل کر تنقید کی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد بابل نے اچانک اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا، جس پر ان کے مداحوں اور فالوورز نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا۔

بابل خان نے زارو قطار روتے ہوئے بالی ووڈ اداکاروں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

تاہم، اب بابل خان نے انسٹاگرام پر دوبارہ واپسی کر لی ہے اور اس تنازعے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کبرا سیت کی ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے جاری کردہ آفیشل بیان شامل تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بابل خان گزشتہ چند برسوں میں نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ ذہنی صحت سے متعلق گفتگو کے باعث بھی سراہا گیا ہے۔ ویڈیو ایک ایسے لمحے میں ریکارڈ کی گئی تھی جب وہ ذاتی طور پر ایک مشکل وقت سے گزر رہے تھے۔

مزید کہا گیا:

”یہ ویڈیو جس انداز میں پھیلائی گئی، وہ حقیقت سے ہٹ کر ہے۔ بابل محفوظ ہیں، اور جلد بہتر محسوس کریں گے۔“

شاہ رخ خان کا نوکروں کے ساتھ گھر کے کام کرنے کا انکشاف

بابل نے لکھا:

”اس ویڈیو کو بالکل غلط طریقے سے سمجھا گیا۔ میں صرف اپنے ان ساتھی فنکاروں کی حمایت کر رہا تھا جنہیں میں دل سے پسند کرتا ہوں اور جو میری نظر میں انڈسٹری میں کچھ اچھا کر رہے ہیں۔“

بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی نے بابل کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں، ”مجھے تاریخ لکھنی ہے، کتاب نہیں۔“

بابل نے یہ ویڈیو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے جواب دیا: ”میں تم سے محبت کرتا ہوں بھائی!“

اسی طرح راگھو جوئیال کی انسٹاگرام اسٹوریز بھی بابل نے شیئر کیں اور انہیں ’آئیکن‘، ’آئیڈیل‘ اور ’بڑے بھائی‘ قرار دیا۔

اداکار ہرش وردھن رانے نے بھی بابل کو شراب اور پارٹی کلچر سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا دھیان صرف اپنے فن پر رکھیں۔

بابل نے آخر میں ایک جذباتی نوٹ لکھا:

ہم محبت سے نفرت کیوں کرنے لگے ہیں؟ ہم یہاں فن دینے آئے تھے، ڈراما دکھانے کے لیے، لیکن اب ہماری نجی زندگی ہی ڈراما بن گئی ہے؟ براہ کرم، افواہوں اور تماشوں کا سلسلہ بند کریں۔ ہم بھی انسان ہیں، ہماری بھی حدود ہیں۔

بابل خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2022 میں فلم ”کلا“ سے کیا، جس میں ان کی اداکاری کو خاصی پذیرائی ملی۔ انہیں آخری بار ZEE5 پر ریلیز ہونے والی فلم ”لاگ آؤٹ“ میں دیکھا گیا تھا۔

More

Comments
1000 characters