بین الاقوامی سطح پر بھارت کا نام روشن کرنے والی دو حسینائیں، سشمیتا سین اور ایشوریا رائے، 90 کی دہائی میں خوب سرخیوں میں رہیں۔

1994 میں ایک نے مس یونیورس کا خطاب جیتا تو دوسری نے مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کیا۔ دونوں نے بعد ازاں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی الگ پہچان بنائی۔ وقت کے ساتھ ان کے درمیان رقابت کی افواہیں بھی زور پکڑتی رہیں۔

اداکارہ کی بولڈ تصویر لائک کرنے پر ویرات کوہلی تنقید کی زد میں

تاہم حال ہی میں سشمیتا سین کا ایک پرانا انٹرویو کلپ منظرِ عام پر آیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس انٹرویو میں وہ نہایت وقار سے ایشوریا رائے کے ساتھ اپنے تعلقات اور مبینہ رقابت پرگفتگو کررہی ہیں۔

سشمیتا سین نے کہا:

“ہمارے پاس دشمن یا دوست بننے کا وقت ہی نہیں تھا۔ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کو فاصلے سے جانتے تھے۔ ہر کوئی اپنے کام میں مصروف تھا۔ ہم وہ قریبی دوست نہیں تھے جو ایک دوسرے کے لیے کہیں کہ ’نہیں، پہلے تم آؤ‘۔

شاہ رخ خان کا نوکروں کے ساتھ گھر کے کام کرنے کا انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ، ہم بس اپنی اپنی جگہ بہترین بننا چاہتے تھے اور ہم نے یہ ثابت بھی کیا۔ میں نے مس یونیورس جیتا اور ایشوریا نے مس ورلڈ۔ ہم دونوں کسی سے کم نہ تھے۔ ہم نے اپنا کام کیا، اور خوب کیا۔“

سشمیتا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دو افراد بغیر دوست یا دشمن بنے بھی اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا:

”لوگوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اگر کبھی کوئی رقابت تھی بھی، تو وہ صرف اس بات کی تھی کہ میں اپنے کام میں بہتر بنوں۔ لوگ ایک دوسرے کا موازنہ تب ہی کرتے ہیں جب دونوں مکمل ہوں، لیکن ہم میں سے کوئی بھی کامل نہیں تھا۔ ہم دونوں نے نیا کیریئر شروع کیا تھا اور اپنی جگہ بنانے کے لیے سخت محنت کرنی پڑی۔ اس لیے رقابت جیسی کوئی چیز تھی ہی نہیں۔“

More

Comments
1000 characters