نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’یو‘ میں جو گولڈبرگ کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار پین بیجلی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی روحانی زندگی کے متعلق دلچسپ اور متاثر کن انکشافات کیے ہیں۔

معروف جریدے یو ایس اے ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے بیجلی نے بتایا کہ وہ روزمرہ کی زندگی کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے روحانیت کو اپنا سہارا بناتے ہیں۔

معروف بھارتی اداکار فواد خان کی فلم ابیر گلال کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوئے

اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی بیڈ سائیڈ پر قرآن پاک ہر وقت موجود ہوتا ہے، اور وہ اکثر اس کی آیات کا مطالعہ کرتے ہیں اور ان پر غور و فکر کرتے ہیں۔

پین بیجلی کا کہنا تھا کہ وہ صرف قرآن ہی نہیں بلکہ مختلف مذاہب کی روحانی کتابیں بھی پڑھتے ہیں تاکہ اپنی روح اور دل کو سکون فراہم کر سکیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ مطالعہ انہیں زندگی کی گہرائی، مقصد اور توازن کا احساس دلاتا ہے۔

برازیل: لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں بم دھماکے کا منصوبہ ناکام، 2 افراد گرفتار

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے روزمرہ معمولات میں بہائی مذہب کی معروف ’لانگ اوبلیگیٹری پریئر‘ یعنی طویل فرض نماز بھی شامل ہے، جسے وہ زبانی یاد کر چکے ہیں اور ہر دن کے آغاز میں ضرور پڑھتے ہیں، چاہے ان کا شیڈول کتنا ہی مصروف کیوں نہ ہو۔

پین بیجلی نے کہا، ’’صبح کے وقت بچوں، کام اور دیگر ذمہ داریوں کے باعث وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے، مگر میں روزانہ کم از کم 15 سے 20 منٹ روحانی مراقبے یا عبادت کے لیے ضرور نکالتا ہوں۔ یہی چند لمحے میرے لیے سکون اور زندگی کے اصل مقصد کی یاد دہانی بن جاتے ہیں۔‘‘

More

Comments
1000 characters