شاہ رخ خان، جو بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں، نے میٹ گالا 2025 میں اپنی پہلی شرکت سے دنیا بھر میں تہلکہ مچایا۔ تاہم، ایونٹ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب غیرملکی میڈیا کے کچھ رپورٹرز نے بھارتی سپر اسٹار کو پہچاننے میں دشواری کا سامنا کیا۔

ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جب شاہ رخ خان ریڈ کارپٹ پر آ کر غیرملکی صحافیوں سے بات کر رہے تھے، تو صحافیوں نے ان سے سوال کیا، ”تم کون ہو؟“ اس پر شاہ رخ خان نے مسکراتے ہوئے کہا، ”میں شاہ رخ ہوں۔“

امیتابھ بچن کے’خالی ٹوئٹس’ معمہ بن گئے

اس موقع پر ان کی شخصیت اور لباس نے یقینی طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کی، لیکن کچھ میزبانوں کو ان کی عالمی شہرت کے بارے میں علم نہیں تھا۔

شاہ رخ کا یہ جواب محض ایک سوال کا جواب نہیں تھا، بلکہ اس میں ایک نرم اور شگفتہ مزاج کی جھلک تھی جو ہمیشہ ان کی شخصیت کا حصہ رہی ہے۔

بھارتی اداکارہ اپنی سوتیلی بیٹی کی عادت سے پریشان

اس موقع پر سبیا ساچی مکھرجی، جو ان کے لباس کے ڈیزائنر ہیں، نے بھی اس بات کا ذکر کیا کہ شاہ رخ خان کا عالمی سطح پر اتنا بڑا مقام ہے کہ وہ کبھی کبھار لوگوں کو اتنے بڑے شہزادے کی طرح نظر آتے ہیں کہ غیرملکی میڈیا ان کو پہچاننے میں بھی کنفیوز ہو جاتا ہے۔

شاہ رخ خان کا یہ تجربہ ایک مذاق کی طرح تھا، لیکن اس نے ایک اہم نکتہ بھی اجاگر کیا کہ کچھ لوگوں کے لیے بھارت کا سب سے بڑا فلمی اسٹار بھی نیا یا غیرمعروف ہو سکتا ہے۔

باوجود ایک شہرہ آفاق اسٹار ہونے کہ شاہ رخ خان کا ردعمل انتہائی شائستہ اور مزاحیہ تھا، اور انہوں نے کسی بھی قسم کی ناراضگی کے بجائے اس موقع کو ہنسی مذاق میں بدل دیا۔

یقیناً، اس دن شاہ رخ خان نے نہ صرف میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر اپنے منفرد انداز سے سب کی توجہ حاصل کی، بلکہ ان کے اس مذاق نے ان کی شخصیت کو اور بھی دلکش بنا دیا۔ ان کا یہ ردعمل اس بات کا غماز ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی اسٹیج پر بھی اپنی سادگی، مزاح اور حقیقی شخصیت کو برقرار رکھتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters