دنیا کا سب سے بڑا اور مقبول فیشن ایونٹ ’میٹ گالا‘ جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شریک ہوتے ہیں، گزشتہ روز امریکہ میں انعقاد ہوا۔
میٹ گالا، فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا اور شاندار ایونٹ، اپنی چمک دمک اور ستاروں کی بھرپور موجودگی کے لیے مشہور ہے۔ اس ایونٹ میں آسکر جیتنے والے اداکار، موسیقار اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات شرکت کرتی ہیں، جس کی نگرانی ووگ میگزین کی ایڈیٹر انچیف اینا ونٹور (Anna Wintour) کرتی ہیں۔ ’ وہ اس سالانہ ایونٹ کے لیے باقاعدہ مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرتی ہیں۔ لیکن ایک اہم نام میٹ گالا میں کئی سالوں سے غائب ہے اور وہ ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جس سے متعلق اہم معلومات سامنے آئی ہے۔
دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ 2012 تک میٹ گالا کے باقاعدہ مہمان تھے، لیکن جب وہ پہلی بار امریکہ کے صدر بنے تو اینا ونٹور نے انہیں اس ایونٹ میں مدعو کرنا بند کر دیا تھا۔
’تم کون ہو؟‘: میٹ گالا میں غیرملکی میڈیا شاہ رخ خان کو نہ پہچان سکا
رپورٹ کے مطابق اینا ونٹور نے کبھی بھی اس فیصلے کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی، لیکن وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طویل عرصے سے حمایت کرنے والی رہی ہیں اور ان کا اوباما خاندان کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔ ونٹور کئی بار ٹرمپ کی پالیسیوں پر بھی تنقید کر چکی ہیں۔
جب 2017 میں اینا ونٹور امریکہ شو دی لیٹ نائٹ میں جیمز کارڈن کے ہمراہ نظر آئیں، تو ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایسا کوئی شخص ہے جسے وہ کبھی میٹ گالا میں واپس نہیں بلانا چاہیں گی؟ جس پر ونٹور نے جواب دیا وہ ہیں ”ٹرمپ۔“
مٹ گالا میں اور کونسی شخصیات پر پابندی ہے؟
دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق، 2016 میں ٹی وی کی مشہور شخصیت ٹم گن نے بتایا کہ انہیں اینا ونٹور کے بارے میں ایک تبصرہ کرنے کے بعد میٹ گالا میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
اس کے علاوہ معروف گلوکار معروف نام زین ملک ہیں، جو 2016 میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ جیجی حدید کے ساتھ میٹ گالا میں شریک ہوئے تھے۔ تاہم چند رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ وہ ان پر بھی میٹ گالا میں آنے پر پابندی ہے۔
اداکارائیں ٹینا فے اور لِیلی رائن ہارٹ بھی میٹ گالا میں اینا ونٹور کی پالیسیوں پر تنقید اور متنازعہ بیانات کے باعث پابندی کا شکار ہو چکی ہیں۔