پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے حالیہ برسوں میں بین الاقوامی سطح پر خوب شہرت حاصل کی ہے، خاص طور پر ان کے مشہور ڈرامے ”میرے ہمسفر“ اور ”کبھی میں کبھی تم“ کو جنوبی ایشیا میں خوب شہرت ملی ہے ان ڈراموں کی کامیابی نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی ہانیہ کو پہچان دلائی۔

بھارتی اطلاعات کے مطابق ہانیہ عامر کو پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانج کے ساتھ آنے والی فلم ”سردار جی 3“ میں کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن پاہلگام حملوں کے بعد یہ پروجیکٹ روک دیا گیا۔

’مرنے میں دو گھنٹے رہ گئے، حیا کریں‘، بشریٰ انصاری جاوید اختر پر پھٹ پڑیں

اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں بھارتی حکومت کی جانب سے ہانیہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا اب بھارتی مداح ان کی پوسٹس نہیں دیکھ سکتے۔

ایسے حالات میں جب ہانیہ اپنے انسٹاگرام پر ذاتی زندگی کے لمحات شیئر کر رہی تھیں، انہوں نے اپنی نئی پالتو بلی کا تعارف کروایا، جس کا نام ”ایشوریا“ رکھا گیا۔ بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔

لوگوں نے اس نام پر ملے جلے ردعمل دیے۔ کچھ نے اسے ایک معصوم اور دلچسپ انتخاب کہا، تو کچھ نے اسے ”توجہ حاصل کرنے کی کوشش“ قرار دیا۔

بھارتی ڈیزائنر نے انسٹاگرام سے ماہرہ اور ہانیہ کی تصاویر ہٹا دیں

ایک صارف نے تبصرہ کیا، ”یہ سب کچھ وہ صرف بھارتی مداحوں کو خوش کرنے کے لیے کر رہی ہے۔“

جبکہ ایک اور نے لکھا، ”بولی وڈ میں جانے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔“

ایک تلخ تبصرہ یہ بھی آیا، ”یہ تو بھارت کی دیوانی ہے، اسے سرحد پار بھیج دو۔“

جہاں کچھ لوگ اس نام کو محض ایک تفریحی انتخاب سمجھتے ہیں، وہیں بعض افراد اس میں سیاسی یا جذباتی مقاصد ڈھونڈنے لگے ہیں۔

ہانیہ عامر نے اس ردعمل پر تاحال کوئی بیان نہیں دیا، مگر ان کے چاہنے والے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے منفرد انداز اور معصومیت سے ہمیشہ خبروں میں رہیں گی۔

More

Comments
1000 characters