پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ عمیر وقار نے حالیہ دنوں میں اپنے ایک انٹرویو میں ایسی متنازعہ باتیں کیں جنہوں نے شوبز انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
عمیر وقار، جنہوں نے پاکستان کی تقریباً تمام اے لسٹ اداکاراؤں اور ماڈلز کے ساتھ کام کیا ہے، ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر اپنے بے لاگ تبصروں کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔
نجی نوعیت کے سوال پر مریم نفیس مداح پر غصہ
حال ہی میں ایک ٹاک شومیں شرکت کے دوران عمیر وقار نے ایک نامعلوم مشہور اداکارہ کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا،
”ایک بہت مشہور اداکارہ جو محبت میں پاگل ہو گئی تھی، اس سے صرف یہ پوچھنے پر کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہے، وہ مجھ پر چیخنے لگی۔ بعد میں اس کی دوست نے بتایا کہ وہ اس قدر جنونی تھی کہ اپنے بوائے فرینڈ کا نام بھی کسی اور سے سننا برداشت نہیں کر سکتی تھی۔“
رجب بٹ وطن واپس لوٹ آئے ، والدین اور اہلیہ سے جذباتی ملاقات
اگرچہ عمیر وقار نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے بیان کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
بیشتر صارفین کا ماننا ہے کہ وہ اداکارہ ثنا جاوید کی طرف اشارہ کر رہے تھے، کیونکہ ان دونوں کے درمیان ماضی میں ایک تنازعہ اور قانونی کارروائی ہو چکی ہے۔
2022 میں عمیر نے ایک انسٹاگرام سوالو جواب سیشن میں ثنا جاوید کو ”بدتمیز“ کہا تھا، جس پر اداکارہ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
اب مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ عمیر جس رشتے کا ذکر کر رہے تھے، وہ ثنا جاوید اور شعیب ملک کی حالیہ شادی کا ہے یا ان کے سابق شوہر عمیر جسوال سے تعلق رکھتا ہے۔
کچھ صارفین نے حد سے آگے جاتے ہوئے منال خان، صبور علی اور یہاں تک کہ وینا ملک کے نام بھی اندازے کے طور پر پیش کیے ہیں۔
عمیر وقار کی طرف سے ایسی ”پردہ چاک“ باتیں عوامی تجسس کو مزید بڑھا دیتی ہیں، اگرچہ ان پر تنقید بھی ہوتی ہے کہ وہ انڈسٹری کے راز افشا کر رہے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس انکشاف پر اداکارہ کی طرف سے کوئی ردعمل آتا ہے یا نیا قانونی تنازعہ جنم لیتا ہے۔