دنیا کا سب سے بڑا فیشن ایونٹ ”میٹ گالا“ 5 مئی کو نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہوا، جہاں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے اپنی دلکش اور منفرد ملبوسات کے ساتھ شرکت کی۔
ہر سال مئی کے پہلے پیر کو منعقد ہونے والا یہ ایونٹ، فیشن کی دنیا میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار کا ثنا جاوید پر کڑوا تبصرہ
اس سال کی تھیم ’سپر فائن: ٹیلرنگ بلیک اسٹائل‘ ہے، جو سیاہ فام کمیونٹی کے انداز اور فیشن کے ثقافتی پس منظر کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
میٹ گالا نہ صرف فیشن بلکہ نظم و ضبط میں بھی مشہور ہے، اور اس کی میزبانی کرتی ہیں ووگ کی ایڈیٹر انچیف اینا ونٹور۔ ان کے سخت قوانین میں موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے، لیکن سب سے دلچسپ پابندیاں خوراک پر ہیں۔
ہانیہ نے اپنی بلی کا نام ”ایشوریا“ رکھ دیا، انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی
ونٹور نے انکشاف کیا کہ لہسن، پیاز، چائیوز،دھنیا اور بروسکیٹا جیسے کھانے اس ایونٹ میں سختی سے ممنوع ہیں۔
ان کے مطابق، یہ کھانے نہ صرف سانس کو بدبو دار بنا سکتے ہیں بلکہ دانتوں میں پھنسنے یا لباس پر گرنے کے خدشات بھی ہوتے ہیں۔
دھنیا اس لیے ممنوع ہے کیونکہ ”یہ دانتوں میں اٹک سکتا ہے“، جبکہ بروسکیٹا جیسے ایپیٹائزر کپڑوں پر گرنے کا خطرہ رکھتے ہیں، جو فیشن ایونٹ میں ناقابلِ برداشت ہے۔
اس کے علاوہ ایونٹ میں شریک مہمانوں کو سگریٹ نوشی کی بھی سختی سے ممانعت ہے۔