پاکستان کے بھارتی طیارے گرانے کے بعد ایکس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ”سندور بن گیا تندور“ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ پر آگیا ہے۔ پاکستانیوں نے ایک بار پھر میمز کی جنگ میں بھی بھارتیوں کو پچھاڑ دیا۔
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دئے جانے اور اس کے 5 طیارے، 3 ڈرونز اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کئے جانے کے بعد بھارت کو منہ چھپانے کو جگہ نہیں مل رہی۔
ایسے میں جہاں بھارت میں خوف کا ماحول ہے، وہیں دوسری جانب پاکستانیوں کی مستیاں ختم نہیں ہو رہیں۔ پاکستانیوں نے ”ایکس“ پر ”پاکستان زندہ باد“ اور ”سندور بن گیا تندور“ کو ٹرینڈ بنا ڈالا۔
بھارتی پسپائی کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے میں پہل کی اور پھر جب پاکستان نے بھارت کو حملے کا جواب دیا تو بھارت کو سفید جھنڈا لہرا کر بھاگنا پڑا‘۔
ایک اور میم میں صارف نے اکشے کمار کی فلم کھٹا میٹھا کی کلپ کا سہارا لے کر دکھایا کہ فرانس بھارت کو حملے والی حرکت پر مارنے کے لیے دوڑ رہا ہے۔
کسی نے لکھا کہ ’انڈیا والے خود بتارہے ہیں کہ پاکستان نے ان کو تُن دیا ہے، شاباش پاکستان‘۔
ایک صارف نے تو مودی کو ہی شان ٹکڑے والا بنا ڈالا جو رافیل طیاروں کے ٹکڑے لے کر سائیکل پر بیچنے نکلا ہے۔
ساتھ ہی لکھا: ’کہا تھا نہ کہ ہم سے پنگہ نہ لینا، اب بھگتو‘۔