بھارتی ٹینس اسٹار اور سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ، ثانیہ مرزا، حالیہ دنوں شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
پاکستان سے ان کے دیرینہ تعلقات کے باوجود، انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے جنگی بیانیے کی حمایت کرتے ہوئے ایک متنازع پوسٹ شیئر کی، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا ہے۔
ثانیہ مرزا، جنہیں ماضی میں پاکستانی عوام کی جانب سے بے پناہ محبت اور حمایت حاصل رہی، اب اسی عوام کی جانب سے مایوسی کا سامنا کر رہی ہیں۔
علی ظفر کے گھر کے قریب زور دار دھماکوں کی آواز ، گلوکار نے تصدیق کر دی
ان کی جانب سے ایک ایسے وقت میں جنگ کی حمایت کرنا، جب بھارت ابھی تک پہلگام حملوں میں پاکستان کے مبینہ کردار کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، پاکستانی عوام کو شدید ناگوار گزرا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا: ”آپ خود ایک ماں ہیں اور ایک بچے کی موت کا جشن منارہی ہیں؟“
کورین گلوکار کم داؤد کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: ”یہ وہی رویہ ہے جو اسرائیل معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر اختیار کرتا ہے۔“ کئی لوگوں نے انہیں یاد دلایا کہ وہ ہمیشہ ان کی خواتین کے حقوق کی حمایت پر معترف رہے ہیں، لیکن معصوم انسانوں پر جنگ کی حمایت کرنا اس نظریے سے متصادم ہے۔
کورین گلوکار کم داؤد کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے، اذہان مرزا ملک، کا نصف تعلق پاکستان سے ہے، جس کی بنیاد پر پاکستانی عوام نے ہمیشہ ان سے ایک خاص تعلق محسوس کیا۔ یہاں تک کہ ان کی طلاق کے وقت بھی پاکستانی عوام نے زیادہ تر ان کا ساتھ دیا تھا، لیکن حالیہ بیانات نے اس تعلق کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔