ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز ایک بار پھر خبروں میں چھا گئے ہیں، لیکن اس بار وجہ صرف ان کی نئی فلم نہیں بلکہ ان کا جوان نظر آنا بھی زیرِ بحث ہے۔
ٹوکیو میں جاری فلم ”مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ“ کی پروموشن کے دوران 61 سالہ اداکار نے اپنی شخصیت سے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
ایلون مسک نے ایکس پر اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی، تصویر بھی بدل لی
کروز، جو ایونٹ میں ہلکے سرمئی سوٹ اور سجیلا بالوں کے انداز کے ساتھ نظر آئے، دیکھنے والوں کو کئی برس پیچھے لے گئے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ ”ٹام کروز وقت کو دھوکہ دے رہے ہیں، جیسے وہ عمر کی قید سے آزاد ہو چکے ہوں۔“
پلاسٹک سرجری سے متعلق قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر خان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ”کروز کے چہرے پر کسی قسم کی سرجری کے آثار نہیں، وہ محض وزن میں کمی اور بہتر فٹنس کی بدولت پہلے سے زیادہ تروتازہ لگ رہے ہیں۔“
میٹ گالا فیشن شو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت پر پابندی کیوں ہے؟
ان کے مطابق اداکار کی جلد پر صرف معمولی سی سن ٹیننگ دیکھی گئی ہے، جو ممکنہ طور پر قدرتی دھوپ کا اثر ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب، ٹام کروز کی ذاتی زندگی بھی خبروں میں ہے۔ اداکارہ انا دی آرماس کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات پر چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ اگرچہ اس حوالے سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، تاہم قریبی ذرائع اس رشتے کو ”دوستی سے کچھ زیادہ“ قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ”مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ“ 23 مئی کو سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق فلم کو مداحوں کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ یہ فلم مشن امپاسیبل سیریز کی آخری قسط تصور کی جا رہی ہے، جس میں ایک بار پھر کروز نے ایکشن اور ایڈونچر کا نیا معیار قائم کر دیا ہے۔