موجودہ پاک بھارت تناؤ کے دوران جب خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، معروف اداکار عمران عباس نے وطن کے محافظوں کو ایک دل کو چھو لینے والا خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر حملوں کے بعد صورتحال سنگین ہو گئی ہے، جن میں لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، بہاولپور، گجرات اور راولپنڈی جیسے بڑے شہر شامل ہیں۔

’اللہ اکبر تیار ہیں ہم‘ : قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا نیا ملی نغمہ

بھارت کے پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر الزامات اور کارروائیاں ایک بار پھر اس تاثر کو جنم دے رہی ہیں کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ان حالات میں پاکستانی فنکار عمران عباس نے اپنے انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’’اے وطن کے سجیلے جوانو‘‘ کا دلگداز ترانہ پیش کیا، جو انہوں نے ان جوانوں کے نام کیا ہے جو اس مشکل گھڑی میں وطن کی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں۔ اس خوبصورت خراجِ عقیدت کی موسیقی زیشان اور وقاص نیازی نے ترتیب دی ہے۔

میرے پاس ہتھیار نہیں لیکن میں قلم کے ذریعے لڑوں گا ، انور مقصود

اداکار نے اس ترانے کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے وطن سے بے لوث محبت اور فوجی جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم سب کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا، چاہے وہ میدانِ جنگ ہو یا فن کا شعبہ۔“

عمران عباس کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی دیکھنے میں آئی۔ ان کے مداح اور دیگر صارفین نے ان کی وطن دوستی کو سراہتے ہوئے #PakistanZindabaad جیسے ہیش ٹیگز کے ساتھ پوسٹس شیئر کیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ عمران عباس نے قومی جذبات کی ترجمانی کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ بھارتی جارحیت کے خلاف بیانات دے چکے ہیں اور ہمیشہ قومی یکجہتی کے پیغام کو آگے بڑھاتے آئے ہیں۔

ایسے نازک وقت میں جب دونوں ممالک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں اور ہر لمحہ کسی بڑے تصادم کی طرف بڑھ سکتا ہے، فنکاروں، دانشوروں اور عوام کی یکجہتی اور حوصلہ افزائی قوم کے مورال کو بلند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

More

Comments
1000 characters