پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اُن افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر ایک نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔
حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پہلگام واقعے کے بعد ممکنہ طور پر ہانیہ کے اصل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارت میں پابندی لگ گئی ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنے بھارتی مداحوں سے رابطے کے لیے نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔
ہانیہ عامر سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک
تاہم، ہانیہ عامر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا ہے کہ ان کا صرف ایک ہی آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے اور اس کے علاوہ کسی بھی دوسرے اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
اداکارہ نے مداحوں کو خبردار کیا کہ اگر کسی کو اُن کے نام سے منسوب کوئی اور اکاؤنٹ فرینڈ ریکوئسٹ بھیجے، تو فوراً اسے رپورٹ کریں۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی کہ جعلی اکاؤنٹس سے محتاط رہیں۔
رو دونگی : ہانیہ عامر بھارتی مداحوں کے پیار پر جذباتی ہو گئیں
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ہانیہ عامر نے مخصوص بھارتی فالوورز کے لیے متبادل انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے، جنہیں اب اداکارہ نے بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔