حال ہی میں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پر سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے ایک مزاحیہ گانا گا کر بھارت کا مذاق اُڑایا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی نوجوان بھارتیوں کا روپ دھارے ہوئے ہیں، انہوں نے بھارتی طرز کی پگڑیاں پہنی ہوئی ہیں جن پر کھلونے جیسے طیارے لگے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی زبان میں گانا گاتے ہیں اور رافیل طیاروں کی ناکامی کو مزاحیہ انداز میں پیش کرتے ہیں۔
’آپ سندور لے آئیں، پر منگل سوتر تو ہم ہی پہنائیں گے‘ دیپک پروانی کا ٹوئیٹ
گانے کے الفاظ کچھ یوں ہیں،
“میں نے ایک جہاز خریدا، جسے خوب مار پڑی
کتنی شرم کی بات ہے، سارے طیارے تباہ ہوگئے
کوئی ایک بھی طیارہ واپس نہ آیا، 9 ارب روپیہ ضائع ہوگیا
سب ہمارا مذاق اُڑا رہے ہیں، یہ بہت شرمندگی کی بات ہے“
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، اور پاکستانی صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ”چینی تو ہم سے بھی زیادہ بھارت کا مذاق اُڑا رہے ہیں“۔
عمران عباس کا وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین، دل کو چھو لینے والا ترانہ جاری
ایک اور صارف نے کہا، ”پہلی بار دنیا میں کسی نے رافیل اور اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے، یہ پاکستان اور چین کے J-10C طیارے کی بڑی کامیابی ہے۔“
واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھارت نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ بھارتی جنگی جہاز مار گرائے تھے۔