پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باوقار اور خوبصورت اداکارہ لیلی زبیری نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے اہم پہلوؤں پر بات کی، جس میں اُنہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر طارق زبیری نے اُن کے کیریئر میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔
لیلی زبیری گزشتہ کئی دہائیوں سے شوبز کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔ وہ ابتدائی دور سے یعنی پی ٹی وی کے زمانے سے ڈراموں میں کام کر رہی ہیں۔
اسماء عباس بڑی بہن کی برسی پر جذباتی ہوگئیں
لیلی نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ ایک خوشحال گھریلو زندگی بھی گزار رہی ہیں۔ ان کے شوہر، طارق زبیری، پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر ہیں اور اُنہوں نے ہمیشہ لیلی کو حوصلہ دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں۔
حالیہ دنوں میں لیلی زبیری اپنے شوہر کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئیں، جہاں دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور باہمی اعتماد پر گفتگو کی۔
لیلی نے بتایا، ’’جب میں نے اداکاری شروع کی تو میرے سسرال والے اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ خاندان کے کچھ افراد نے سخت مخالفت کی۔ مگر میرے شوہر نے میرا ساتھ دیا اور میری ہمت بندھائی۔
عینا آصف نے ثمر جعفری سے اختلافات پر خاموشی توڑ دی
انہوں نے کہا کہ، “بعد میں میری ساس اور نند نے بھی میرے کام کو سراہا اور فخر محسوس کیا کہ میں گھر اور کیریئر دونوں کو خوبصورتی سے سنبھال رہی ہوں۔’’
لیلی زبیری کے شوہرطارق زبیری، نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ، ’’میں نے ہمیشہ اپنی بیوی پر اعتماد کیا۔ اگر کسی میں صلاحیت ہو تو اُسے روکنا نہیں چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ، میرے لیے سب سے اہم بات یہ تھی کہ ہم ایک دوسرے پر بھروسہ کریں۔ مجھے ہمیشہ یقین رہا کہ لیلی جو بھی کرے گی، وہ صحیح ہی ہوگا۔’’
لیلی اور طارق زبیری دو بیٹیوں کے والدین ہیں اور ایک خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔