پاکستان ٹیلیکمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کے پروپیگنڈہ نیٹ ورک کو روکنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
پی ٹی اے ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن سسٹمز، انٹرنیٹ اور آن لائن مواد کی نگرانی اور ریگولیشن کا کام کرتا ہے اور حالیہ پاکستان اور بھارت کے تنازعے کے دوران بھارتی پروپیگنڈہ کو روکنے کے لیے اس نے کئی چینلز اور ویب سائٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزارت اقتصادی امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ’ایکس‘ اکاؤنٹس ریکور
بھارتی نیوز چینلز، یوٹیوبرز اور میڈیا ویب سائٹس نے گزشتہ رات جھوٹے اور غیر منطقی پروپیگنڈہ کو بڑھانا شروع کر دیا تھا۔
ان چینلز نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ لاہور فتح کر لیا گیا ہے، کراچی پورٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے، اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ حقیقت میں پاکستانی اپنے گھروں میں سکون سے بیٹھے ہوئے تھے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث 5 سوشل میڈیا اکاونٹس کی نشاندہی
پی ٹی اے نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے 16 یوٹیوب نیوز چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیوز کے لنکس اور 32 بھارتی میڈیا ویب سائٹس کو پاکستان میں بلاک کر دیا گیا ہے جو جھوٹی خبریں اور پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پھیلا رہے تھے۔
یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے بھی پاکستان کے یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا تھا۔
پاکستانی عوام نے پی ٹی اے کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ ایک صارف نے کہا، ”سب کچھ بند کر دو۔“ ایک اور نے کہا، ”ہم پہلے ہی ان کا مواد نہیں دیکھتے، اچھا ہے، بند کر دو۔“
ایک صارف نے یہ بھی کہا، ”ان کی سلیبرٹیز کو بھی یہاں بند کر دو۔“ پاکستانی عوام اس فیصلے پر خوش ہیں اور اسے ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔