پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی بھارتی فلم ”عبیر گلال“ کی ریلیز کو بھارت میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث غیر معینہ مدت تک کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔

فلم 9 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن حالیہ سیاسی تناؤ اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اس کی نمائش روک دی گئی۔

جہاز گرا، گانا چلا! چین کا بھارت کو منفرد انداز میں ٹرول

فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی یہ رومانوی فلم بھارتی سینما میں طویل انتظار کے بعد پیش کی جانی تھی، مگر اب اس کے مستقبل کے حوالے سے کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے اس فلم پر پابندی اور اس کے متعلق جاری کردہ حکم نامے کے بعد اس کی ریلیز کو تاخیر کا سامنا ہے۔

بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے پر ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا

یاد رہے کہ مودی حکومت نے گزشتہ ماہ پہلگام حملے کے بعد فلم ”عبیر گلال“ پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔ اس کے ساتھ ہی فلم کے پروموشنل مواد جیسے ٹیزر اور گانے ”رنگ رسیا“ اور ”خدایا عشق“ کو یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا گیا تھا۔

بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک حکم جاری کیا تھا جس میں قومی سلامتی کے پیش نظر پاکستانی مواد کو فوری طور پر بند کرنے کا کہا گیا تھا۔

فواد خان کے مداحوں کی بڑی تعداد بھارت میں موجود ہے اور اس فلم کے ذریعے ان کی واپسی کا انتظار کیا جا رہا تھا، لیکن حالیہ سیاسی اور سفارتی حالات نے اس کا راستہ روک دیا ہے۔

فی الحال فلم سازوں یا اداکاروں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی رسمی بیان سامنے نہیں آیا، لیکن فلم کی ریلیز کا انحصار اب پاک بھارت تعلقات کی بہتری پر ہے۔

یادرہے کہ فواد خان نے اپنی آخری بھارتی فلم ”اے دل ہے مشکل“ 2016 میں کی تھی، اور وہ 9 سال بعد اس فلم میں دوبارہ نظر آنے والے تھے۔

More

Comments
1000 characters