معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر اقرا کنول نے حال ہی میں شوہر اریب پرویز کے ہمراہ نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں دونوں نے پہلی بار کھل کر اریب کے مالی ذرائع اور خودمختاری کے بارے میں گفتگو کی۔

اقرا کنول، جن کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 5.29 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، نے بتایا کہ شادی سے پہلے لوگوں کی طرف سے ان کے شوہر کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کی گئیں۔

’خاندان کے اعتراض کے باوجود میرے شوہر نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا‘، لیلی زبیری کا انکشاف

اقرا نے کہا، ”جب میری شادی ہو رہی تھی تو لوگ سمجھتے تھے کہ اریب میرے پیسوں کی وجہ سے مجھ سے شادی کر رہا ہے۔ کئی لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ وہ کماتا نہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔“

اریب پرویز نے بھی اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا، میں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کی شروعات ایک ٹی وی چینل سے کی تھی جہاں میں 1 لاکھ 80 ہزار روپے تنخواہ لے رہا تھا۔ پھر میں نے چینل چھوڑ کر اپنا بزنس شروع کیا۔

حبا بخاری نے اپنے جعلی ’ایکس‘ اکاؤنٹ کی وضاحت پیش کر دی

انہوں نے مزید کہاکہ، اب میرا ذریعہ آمدن کرپٹو ہے اور میں نے ڈکی بھائی کے ساتھ مل کر ایک ریسٹورنٹ بھی کھولا ہے، جسے میں مکمل طور پر سنبھالتا ہوں۔ الحمدللہ، اللہ نے بہت دیا ہے اور یہ سب میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

اقرا نے مزید کہا کہ، ”ہم پیسوں کے معاملات کو کبھی رشتے کے درمیان نہیں لاتے۔ ہر کسی کو اپنے گھر کے مالی فیصلوں کا اختیار ہونا چاہیے۔ میں اپنی کمائی جہاں چاہوں خرچ کرتی ہوں، اریب گھر کے اخراجات اٹھاتا ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔“

سوشل میڈیا پر یہ انٹرویو خوب وائرل ہو رہا ہے اور مداح جوڑے کے درمیان موجود ہم آہنگی کو سراہ رہے ہیں۔ ان کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ اقرا اور اریب کی جوڑی ایک مثالی رشتہ پیش کر رہی ہے جہاں اعتماد اور خودمختاری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

More

Comments
1000 characters