ایک خاتون کی پلاسٹک سرجری کے بعد حیرت انگیز تبدیلی نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا۔ سرجری کے بعد خاتون اپنی حقیقی عمر کے مقابلے میں بہت زیادہ جوان نظر آنے لگیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 68 سالہ لنڈا ٹریوزڈیل نے اپنے بیٹے ڈاکٹر کارل ٹریوزڈیل سے پلاسٹک سرجری کروانے کے لیے چار ماہ تک انتظار کیا، جو بیورلی ہلز کے مشہور پلاسٹک سرجن ہیں۔ اس عمل کے نتیجے میں لنڈا کی شکل و صورت میں ایسی تبدیلی آئی کہ وہ 25 سال کم عمر کی نظر آنے لگیں۔
خاتون نے ایک میگزین کو انٹرویو میں بتایا کہ میں دو سال تک بیٹے سے پوچھتی رہی کہ کیا میں اس چیز کے لیے تیار ہوں۔ بیٹا کہتا تھا کہ ماں تمہیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔ لنڈا نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے نے آخرکار ان کی صحت سے متعلق وزن میں کمی کے بعد انہیں سرجری کی اجازت دی۔
62 سالہ ٹام کروز کی جوانی کا راز، کیا پلاسٹک سرجری نے بڑھتی عمر کو شکست دی؟
لنڈا کے مطابق ان کے بیٹے کارل نے پوچھا کہ ماں کیا آپ اس سرجری کے لیے تیار ہو جس پر انہوں نے کہا کہ میں بالکل تیار ہوں۔ کارل نے اپنی والدہ کی تبدیلی (سرجری) کو دو مراحل میں مکمل کیا۔
کارل نے اپنی ماں کی تبدیلی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس نے لوگوں کو حیران کن ردعمل دینے پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے، جن میں سے کچھ نے لنڈا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ”25 سال کم عمر“ لگ رہی ہیں۔
لنڈا نے سرجری کے بارے میں کیا کہا؟
خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں واقعی زیادہ تکلیف کی توقع تھی۔ صرف ایک جگہ تھی جہاں میرے بالوں کی لائین کے قریب اوپر کی بھنویں اُٹھائی گئی تھی، وہاں تھوڑی سی حساسیت تھی۔ ایسا محسوس ہوا جیسے آپ کے بال باندھے جا رہے ہوں۔
پلاسٹک سرجری کی ضرورت نہیں، ’قدرت کا بوٹوکس‘ استعمال کریں اور جھریوں سے چھٹکارہ پائیں
سرجری کا خرچ کتنا آیا؟
رپورٹ کے مطابق سرجری کی قیمت عموماً 120,000 ڈالرز (تقریباً 1 کروڑ روپے سے زائد) تک بتائی گئی تھی۔ تاہم کارل نے اپنی والدہ سے اس کا کوئی پیسہ وصول نہیں کیا۔