بھارتی نیوز چینلز کی منفی رپورٹنگ پر بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے شدید تنقید کرتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خبریں چلانے کے خلاف انڈیا بھر میں آوازیں اٹھنے لگیں۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے میڈیا کو کہا کہ وہ جھوٹ کی خبریں نہ پھیلائیں اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کریں۔

پرینیتی کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے بڑا غلط کام جو ہم کر سکتے ہیں، وہ ہے جعلی خبریں پھیلانا اور ان لوگوں کو خوفزدہ کرنا جو اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں۔ صرف حکومتی ذرائع پر بھروسہ کریں اور کچھ نہیں۔

بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے پر ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا

خیال رہے اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر کھل کر تنقید کی تھی۔

سوناکشی نے نہ صرف جنگ جیسے حساس موضوع پر بھارتی میڈیا کے رویے کو بے نقاب کیا بلکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ سنسنی خیزی کے بجائے سچائی پر مبنی خبریں دیکھیں۔

More

Comments
1000 characters