پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوٹ کی سوشل میڈیا پر کھچائی کردی۔

حرا مانی کی جانب سے کنگنا رناوت پر دیے گئے ایک سخت بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔ اس بیان کے بعد ان کے مداح حرا مانی کو سراہتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں حرا مانی نے مسلمان مخالف اداکارہ کنگنا پر تنقید کے تیر برسائے۔

بھارتی چینلز کی منفی رپورٹنگ پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی سوال اٹھا دیا

حرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہریتھک روشن نے کنگنا کو صحیح لات ماری، کنگنا کے پاس کوئی کام نہیں رہا۔ پوسٹ میں حرا مانی نے یہاں تک کہ کنگنا کو ”چھپکلی“ تک کہہ ڈالا۔

اپنے پیغام میں حرا نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں کنگنا کو ناپسند کیا جاتا ہے بلکہ بھارت میں بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔

مزید برآں حرا مانی نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بھارت کو جو ردعمل ملا ہے، وہ ان کے آنسوؤں سے بھی کم نہیں ہوگا۔

’بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو ہر پاکستانی سپاہی بن جائے گا‘، نبیل ظفر

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند کنگنا پاک بھارت کشیدگی کی شروعات سے ہی سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف زہر اُگل رہی ہیں اور انہیں اب پاک آرمی کی جوابی کارروائی کے بعد سبق سیکھ لینا چاہیے۔

More

Comments
1000 characters