پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے کو بھرپور جواب دے دیا ہے، جو حال ہی میں پاکستان کے خلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فلم ”صنم تیری قسم“ کے سیکوئل میں ماورا حسین کو کاسٹ کیا گیا تو وہ اس فلم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ماورا حسین نے انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے ہرش وردھن رانے کو سخت ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف شہرت حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے، کیونکہ یہ سب اچانک نہیں ہوا۔
بھارتی اداکار کا ماورا حسین کے ساتھ فلم کرنے سے انکار
ماورا حسین نے مزید کہا کہ ہمیں روزانہ دھماکوں کی آوازیں سننی پڑ رہی ہیں، ہمارے بچے بزدلانہ حملوں میں مارے جا رہے ہیں، اور امن قائم کرنے کی جتنی کوششیں کی گئی ہیں، تمہارے ملک نے وہ سب ناکام بنا دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارا ملک جنگ کی حالت میں ہے، تو تم پی آر اسٹریٹجی کے ذریعے صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہو، جو کہ انتہائی شرم کی بات ہے۔
ارنب گوسوامی سیز فائر کے اعلان پرآپے سے باہر ہوگئے
پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے ساتھی اداکاروں کی عزت کی ہے اور یہی سلسلہ جاری رکھیں گی۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ انہیں ”صنم تیری قسم“ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، جس پر انہوں نے کام کیا، لیکن وہ ہرش وردھن کی طرح زہر نہیں اُگھالیں گی۔
ماورا حسین نے یہ بھی کہا کہ اگر نو سال بعد تمہیں میری شہرت سے فائدہ ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ تمہاری ٹیم غلط ہے۔ وہ بھارتی اداکار کی جانب سے جنگی حالات کا ذاتی فائدہ اٹھانے پر افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔
ماورا نے اپنی دعائیں پاکستان کی افواج اور دونوں ممالک کے شہریوں کے ساتھ رکھی ہیں، اور کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑی اہمیت ان کا ملک پاکستان ہے۔ آخر میں انہوں نے ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ بھی لگایا۔
ماورا حسین کے اس ردعمل نے ان کے مداحوں میں پذیرائی حاصل کی اور وہ ہرش وردھن رانے کی حقیقت کو بے نقاب کرنے پر ان کی تعریف کرنے لگے۔